اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی کی مشہور بیکری سلیمان عثمان مٹھائی والا کا لائسنس معطل - Sulaiman Usman Mithaiwala - SULAIMAN USMAN MITHAIWALA

ریاستی ایف ڈی اے نے ممبئی کے محمد علی روڈ پر مشہور بیکری سلیمان عثمان مٹھائی والا کا لائسنس قانون کی خلاف ورزیوں کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔

SULAIMAN USMAN MITHAIWALA
ممبئی: سلیمان عثمان مٹھائی والا کا لائسنس معطل کر دیا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 7, 2024, 3:27 PM IST

ممبئی: سلیمان عثمان مٹھائی والا کا لائسنس معطل کر دیا گیا

ممبئی:ریاستی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے محمد علی روڈ پر مشہور بیکری سلیمان عثمان مٹھائی والا کا لائسنس قانون کی خلاف ورزیوں کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔ فوڈ ریگولیٹری حکام نے دو اپریل سے 10 اپریل تک کام بند کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ حالانکہ سلیمان عثمان مٹھائی والا نے دعوی کیا کہ انہیں ابھی تک کوئی حکم یا ہدایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

غور طلب ہے کہ ایف ڈی اے حکام نے بتایا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر جنوری میں فوڈ سیفٹی کمپلائنس سسٹم پر اپ لوڈ کردہ آن لائن تصاویر کے ذریعے خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی۔ ایف ایس ایس اے آئی کے زیر انتظام یہ ویب پورٹل فوڈ لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ فروری میں یہاں کا معائنہ کیا گیا جہاں ایف ڈی اے نے متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی۔

جوائنٹ کمشنر ایف ڈی اے ڈاکٹر شیلیش ادھاو کے مطابق اس طرح سے کھانے کے معیار، آلات اور احاطے کی صفائی بھی دیکھی جاتی ہے۔ حکام نے کھانے کے فضلے کو وقتاً فوقتاً ہٹانے کی جزوی پابندی کو نوٹ کیا۔ انہوں نے ناکافی روشنی کی بھی نشاندہی کی، وہاں کافی اندھیرا تھا۔

تشویش کی بات یہ تھی کہ طبی معائنے اور فوڈ ہینڈلرز کے لیے ویکسینیشن جو ضروری قرار دیا گیا ہے، وہ بھی نہیں پوری کی گئی تھی۔ فوڈ ہینڈلرز کو ضروری حفاظتی پوشاک جیسے تہبند، دستانے، ہیڈ گیئر اور جوتوں کے کور فراہم کرنے میں بھی لاپرواہی برتی گئی تھی۔ ادھاو نے کہا کہ ایک فوڈ سیفٹی آفیسر ہفتہ کو احاطے کا معائنہ کرے گا اور اگر حکم دینے کے باوجود یہ خلاف ورزیاں پائی گئیں تو مزید کارروائی شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

رمضان میں ممبئی کے فالودے کی اورنگ آباد میں زبردست مانگ

ماہ رمضان المبارک کے دوران دوسری ریاستوں کے باورچیوں کی ممبئی میں زبردست مانگ

ABOUT THE AUTHOR

...view details