اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع میرٹھ میں مجالس اور جلوس کا اہتمام - Muharram Procession - MUHARRAM PROCESSION

سات محرم الحرام کی مناسبت سے ضلع میرٹھ کے مختلف مقامات پر عزاداران حسین کی جانب مجالس اور جلوس کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ضلع میرٹھ کے مختلف مقامات پرعزاداران حسین نے کی جانب مجالس اور جلوس کا اہتمام
ضلع میرٹھ کے مختلف مقامات پرعزاداران حسین نے کی جانب مجالس اور جلوس کا اہتمام (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 3:11 PM IST

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے مختلف مقامات پر محرم کے جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ میرٹھ میں واقع زیدی نگر سوسائٹی کی امام بارگاہ پنجے تنی کے علاوہ امام بارگاہ منصبیہ، چھوٹی کربلا گھنٹہ گھر، امام بارگاہ زاہدان اور عبد اللہ پور میں آج ساتوی محرّم کی مناسبت سے حضرت امام حسین علیہ السلام کے فرزند حضرت قاسم کی شہادت سے منسوب تاریخ کے حوالے سے فضائل اور مصائب پڑھے گئے۔

ضلع میرٹھ کے مختلف مقامات پرعزاداران حسین نے کی جانب مجالس اور جلوس کا اہتمام (etv bharat)

مجالس کے بعد عزاداران شہدائے کربلا نے اپنے اپنے گھروں میں نظر مولا عبّاس کا اہتمام کیا ۔شہر کے مختلف علاقوں میں جلوس علم بھی برآمد کیے گئے اس کے علاوہ میرٹھ میں علی باقر زیدی کے مقام سے قریب دس سالوں سے نکالے جانے والے جلوس کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر پولیس انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کو کنٹرول کر پر امن ماحول میں جلوس نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں عزاداران حسین نے شرکت کی۔

سات محرم کی تاریخ کے حوالے سے شہادت مولا عبّاس کی قربانی پر ذاکر اہل بیت نے روشنی ڈالی. بیان کے بعد شہر کے مختلف علاقوں سے جلوس اور علم بھی برآمد کیے گئے،حسینیت کے پیغامات کو عام کیا گیا.جلوس کے اختتام پر امام بارگاہ پنجے تنی میں حضرت علی عباس کا تعبوط کی زیارت کر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنؤ: قاسم کے مہدی کا جلوس شاہی انداز میں نکالا گیا

امام حسین کے انسانیت کی خدمات کے جذبے کو پیش کیا. اس موقع پر مسافروں کے لیے سبیلیں بھی لگائی گئی. تاکہ کوئی بھی انسان پیاس کی شدت نہ محسوس کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details