اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہلدوانی تشدد: مرادآباد میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ - ہلدوانی تشدد

Moradabad On High Alert اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں مسجد اور مدرسے کو مسمار کرنے کو لے کر ہوئے تشدد کے واقعات کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اسی کے مدنظر آج جمعہ کی نماز کے مد نظر مرادآباد میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ جامع مسجد کے باہر بھاری پولیس فورسز کی تعیناتی کی گئی تھی۔

ہلدوانی تشدد: مرادآباد میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ
ہلدوانی تشدد: مرادآباد میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 5:07 PM IST

ہلدوانی تشدد: مرادآباد میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

مرادآباد:اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں مسجد اور مدرسے کو مسمار کرنے کو لے کر ہوئے تشدد کے بعد بیشتر ریاستوں میں سیکورٹی الرٹ کر دیا گیا ہے۔اس کے پیش نظر پڑوسی ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں بھی ہائی الرٹ سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا۔ یہاں ذکر کر دیں کے مرادآباد اتراکھنڈ کی بارڈر سے لگا ہوا ایک حساس شہر مانا جاتا ہے۔

آج جمعہ کی نماز کی وجہ سے مرادآباد کے جامع مسجد علاقے میں بھاری پولیس فورسز تعینات کی گئی۔ آج صبح سے ہی ضلع کی پولیس مستعد نظر ائی اور اس نے کئی مسلم علاقوں میں پیٹرولنگ کی۔

ایس پی سٹی اکھلیش بھدوریہ نے اس متعلق معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ آج جمعہ کی نماز کے دوران مرادآباد میں الرٹ کیا گیا تھا۔ جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔مرادآباد کے حالات پوری طرح قابو میں ہیں۔ پولیس کے اعلی افسران بھی حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں اور انہوں نے ضلع کے سبھی تھانہ انچارج کو احتیاط برتنے کی ہدایات دی ہیں اور پولیس سبھی کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے اور حالات پر نظر بنائے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہلدوانی تشدد: پولس فائرنگ میں چار افراد ہلاک، 300 سے زائد لوگ زخمی، 70 گاڑیاں نذر آتش

ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے گھنی آبادی والے علاقوں میں خاص نظر رکھی جا رہی ہے۔ اور لوگوں کو اکسا کر ماحول خراب کرنے والے لوگوں پر بھی پولیس کی سخت نظر ہے پولیس کے اعلی افسران تمام تھانہ انچارج کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details