لکھنو: لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے ووٹنگ 20 تاریخ کو ہوگی جس جس کا اشتہاری مہم اج ختم ہو گیا ہے اس دوران اتر پردیش کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نے لکھنو کے انڈیا اتحاد کے امیدوار روی داس ملہوترا کہ حق میں کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم سے حضرت گنج چوراہے تک روڈ شو کیا جس میں ان کے دور اقتدار کے میں مختلف ترقیاتی کاموں کا ماڈل بھی پیش کیا گیا لکھنو کے اکانہ اسٹیڈیم کا ماڈل پیش کیا۔
اکھلیش یادو کے روڈ شو میں اکانہ اسٹیڈیم کا ماڈل پیش کیاگیا - Akhilesh Yadav road show - AKHILESH YADAV ROAD SHOW
Akhilesh Yadav roadshow سابق وزیراعلی اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی جانب سے لکھنو میں انتخابی مہم چلائی۔ اس دوران ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم سے حضرت گنج چوراہے تک روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر
Published : May 18, 2024, 5:14 PM IST
اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کرکٹ کے مداحوں نے کہا کہ ایس پی نے اترپردیش کا نام روشن کیا ہے۔ یہاں اکانہ اسٹیڈیم میں قومی اور بین الاقوامی سطح کی کرکٹ میچ کا انعقاد ہو رہا ہے جس کی تعمیر اکھلیش یادو نے کروائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اج ہم لوگ کرکٹ کے تمام ساز و سامان کے ساتھ یہاں موجود ہیں۔ صرف یہ باور کرانے کے لیے کہ سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نے اسٹیڈیم بنوا کے جو کام انجام دیا وہ بہت ہی شاندار ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ائی پی ایل کا دور ہے اور ایکانہ اسٹیڈیم میں کئی میچز کا انعقاد ہوا جس سے ریاست کی عوام نے بھرپور لطف اٹھایا امید ہے کہ انے والے وقت میں اگر اقتدار میں اتے ہیں تو اتر پردیش میں اس اسٹیڈیم کے طرز پر کئی جگہ کھیل کو بڑھاوا ملے گا اور کھیل سے محبت کرنے والے نوجوان بھی اس میدان میں اپنا مستقبل سنوار سکیں گے یہ سوال کرنے پر انہوں نے جواب دیا کہ سیاسی ریلی میں ان کی موجودگی کیوں ہے انہوں نے بتایا کہ یہ وہ سیاسی جماعت ہے جس نے کھیل سے وابستہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ان کو کئی اہم مقامات پر ترقی کرنے کا موقع دیا ہے۔