اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایڈر میں نمازیوں کو لاٹھی مارنے والے والے پی ایس آئی جادھو کی معطلی کا مطالبہ - PSI Jadhav Who Beat Worshipers

PSI Jadhav Who Beat Worshipers: حال ہی میں گجرات کے شہر ایڈر (سبر کانٹھا) میں نماز تراویح کے لیے نکلنے والے نمازیوں کو لاٹھی سے مارنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مائنارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات نے اس معاملے میں لاٹھی مارنے والے اور گندی زبان استعمال کرنے والے پی ایس آئی جادھو کی معطلی کرنے کا مطالبہ کیا۔

Demand for suspension of PSI Jadhav who beat worshipers in Idar
Demand for suspension of PSI Jadhav who beat worshipers in Idar

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 4:43 PM IST

احمدآباد:مائنارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے انتطامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایڈر میں نمازیوں کو لاٹھی مارنے والے پی ایس آئی جادھو کو معطل کیا جائے۔ اس تعلق سے مائنارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے کہا کہ فی الحال رمضان المبارک کا مقدس مہینہ چل رہا ہے۔ اس مہینہ میں پوری دنیا میں مسلم کمیونٹی کے لوگ روزہ رکھتے ہیں اور خصوصی نماز (تراویح) ادا کرتے ہیں۔ 17 مارچ 2024 کو جب مسلمان سابرکنٹھا ضلع کے ایڈر کے ٹاور علاقہ میں نماز تراویح ادا کرنے جا رہے تھے تو ایڈر تھانہ کے پی ایس آئی جادھو نے مسلمانوں کو دیکھ کر بدتمیزی کی اور لوگوں کو لاٹھیوں سے مارنا شروع کر دیا۔ پولیس اہلکار کے مذکورہ فعل کو کسی بھی طرح مناسب نہیں کہا جا سکتا اور یہ سپریم کورٹ کے ڈی کے باسو کے رہنما خطوط کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

گجرات یونیورسٹی کے ہاسٹل میں غیر ملکی طلبہ پر نماز تراویح کے دوران حملہ، اب تک صرف دو ملزم گرفتار

غیر ملکی طلباء کو ثقافتی حساسیت کا سبق سکھایا جائے گا، گجرات یونیورسٹی وائس چانسلر کے بیان کی مذمت

کنوینر مجاہد نفیس نے کہا کہ مسلم سماج کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ PSI کو معطل کرنے کا مطالبہ کریں جو سر عام سڑک پر نمازیوں کو مار رہا تھا، اور سماج کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہا تھا۔ اس کے خلاف کارروائی ضروری ہے تاکہ سماج میں پولیس پر اعتماد مضبوط ہو۔ مائنارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے مطالبہ کیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ قصوروار پی ایس آئی کو فوری طور پر معطل کیا جانا چاہیے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جانی چاہیے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ انصاف سب کے ساتھ یکساں سلوک کرتا ہے۔ تاکہ لوگوں کا قانون پر اعتماد مضبوط ہو۔ مجھے امید ہے کہ آپ ایف آئی آر درج کریں گے اور ملزم کی معطلی کا حکم دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details