اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہم بھی کہتے ہیں پی او کے ہمارا ہے لیکن ان کو یہ صرف چناو میں ہی کیوں یاد آتا ہے: اویسی - Owaisi in prayagraj - OWAISI IN PRAYAGRAJ

رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی بدھ کو پریاگ راج میں پی ڈی ایم امیدوار کی حمایت میں جلسہ عام سے خطاب کرنے آئے تھے۔ جہاں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پسماندہ دلت مسلمانوں کو شامل کر کے بنائے گئے پی ڈی ایم اتحاد کے امیدوار کو کامیاب بنائیں۔

MIM chief Asaduddin Owaisi
حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 10:03 PM IST

حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی (Etv Bharat)

پریاگ راج: ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد سے موجودہ رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی بدھ کو سنگم شہر پریاگ راج پہنچے۔ جہاں انہوں نے انڈیا الائنس کے جلسہ عام میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ جو لوگ جلسے کو نہیں سنبھال پا رہے ہیں وہ انتخابات کے بعد اور حکومت سازی کے بعد ملک کو کیسے سنبھالیں گے۔

دراصل اعظم گڑھ میں انڈیا الائنس کی ریلی میں لگاتار دوسرے دن ہنگامہ آرائی کی گئی اور جلسہ گاہ میں ایک دوسرے کے اوپر کرسیاں پھیکی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی اویسی نے بی جے پی کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ جب الیکشن آتا ہے تو ان کو پاکستان، پی او کے یاد آنے لگتا ہے۔

رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی بدھ کو پریاگ راج میں پی ڈی ایم امیدوار کی حمایت میں جلسہ عام سے خطاب کرنے آئے تھے۔ جہاں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پسماندہ دلت مسلمانوں کو شامل کر کے بنائے گئے پی ڈی ایم اتحاد کے امیدوار کو کامیاب بنائیں۔

ایم آئی ایم کے سپریمو اویسی نے پی ایم مودی کے 400 پار کے نعرے کے جواب میں کہا کہ اب بی جے پی 400 پار کرنے کا نعرہ نہیں دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پیٹرول 100 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہیں یہاں پر پرچہ لیک ہو جاتا ہے، ان تمام معاملے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ خاموش کیوں ہیں۔

اس کے علاوہ جب اسد الدین اویسی نے پی ایم مودی سے کرناٹک میں مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے بارے میں پوچھا تو اویسی نے کہا کہ ریزرویشن کسی سے چھین کر کسی اور کو نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے معاشی طور پر کمزور لوگوں کو 10 فیصد ریزرویشن دیا ہے اور اس میں دلت، او بی سی اور قبائلیوں کو حصہ نہیں مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو آبادی کا 20 فیصد ہیں انہیں 10 فیصد ریزرویشن دیا جا رہا ہے۔جن کا آبادی میں 80 فیصد حصہ ہے۔ انہیں صرف 27 فیصد ریزرویشن دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی طرف سے ریزرویشن کے حوالے سے یہ سب سے بڑا دھوکہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دراندازوں کے بیان پر مودی کی وضاحت پر اویسی کا سوال، کہا، مسلمانوں کے خلاف جھوٹ اور نفرت پھیلائی گئی

چار سو پار کا نعرہ دراصل امبیڈکر کے قانون کو ختم کرنے کا نعرہ ہے: اویسی

ABOUT THE AUTHOR

...view details