بھاگلپور: ریاست بہار کا بھاگلپور شہر 1989 کے فسادات کے لیے جانا جاتا ہے اور 35 سال گزر جانے کے باجود بھی شہر پر لگا بدنامی کا کلنک ابھی تک نہیں مٹ سکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہر سے محبت کرنے والے اور امن پسند لوگوں نے تب سے عہد رکھا ہے کہ آئندہ کبھی 1989 میں ہوئے فسادات کی طرح دوسرا کوئی دوسرا کلنک بھاگلپور کے شہر پر نہیں لگنے دیں گے۔ اس کے لیے محرم کمیٹی، امن کمیٹی اور اس طرح کی دوسری کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ فیسٹول اور دیگر موقعوں پر فرقوں میں ہونے والے کسی بھی ممکنہ تصادم کو ٹالا جا سکے۔ اور ان کمیٹیوں کو ضلع انتظامیہ کا پورا تعاون ملتا ہے۔
محرم سنٹرل کمیٹی کے ارکان نے ڈیم ایم سے کی ملاقات - Meeting with Bhagalpur DM - MEETING WITH BHAGALPUR DM
محرم کمیٹی کے ارکان نے ضلع کے ڈی ایم ڈاکٹر نول کشور چودھری سے ملاقات کی اور ان سے چہلم کے موقع پر ڈاکٹروں کی ٹیم سمیت دیگر انتظامات کرانے کا مطالبہ کیا۔
Published : Aug 28, 2024, 3:33 PM IST
اسی مقصد کے تحت محرم کمیٹی کے ارکان نے ضلع کے ڈی ایم ڈاکٹر نول کشور چودھری سے ملاقات کی اور ان سے چہلم کے موقع پر ڈاکٹروں کی ٹیم سمیت دیگر انتظامات کرانے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی ان لوگوں نے شاہجہاں تالاب کے چاروں طرف بیریکیڈنگ کرنے اور غوطہ خوروں کو تعینات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ڈی ایم سے ملاقات کے دوران محرم کمیٹی کی طرف سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو شال اور گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ اس دوران محرم کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر فاروق علی، پروفیسر اعجاز علی روز، محبوب علی، تقی احمد جاوید موجود تھے۔