اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور میں ایک بار پھر بلڈوزر چلا، ایس پی کونسلر عقیل شانو نے میئر کے سامنے ہاتھ جوڑ کر وقت مانگا - KANPUR MAYOR BULLDOZER ENCROACHMENT

کانپور کے بگھی میں مبینہ تجاوزات پر میئر نے بلڈوزر چلانے کا حکم دیا۔ اسی بیچ ایس پی کونسلر نے ہاتھ جوڑ کر مہلت مانگی۔

کانپور میں میئر نے پھر بلڈوزر استعمال کرنے کا حکم دیا، ایس پی کونسلرنے ہاتھ جوڑ کر ایک دن کا وقت مانگا
کانپور میں ایک بار پھر بلڈوزر چلا (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2025, 12:30 PM IST

کانپور: کانپور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ساتھ پورے اتر پردیش میں مبینہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلڈوزر کارروائی پھر سے شروع ہو گئی ہے۔ در اصل یکم فروری کو کانپور کی میئر پرملا پانڈے بابو پوروا کے بگئی عیدگاہ علاقے میں مبینہ غیر قانونی بستی کو منہدم کرنے بلڈوزر لے کر پہنچ گئیں۔ میئر نے بگھی عیدگاہ سے بکر گنج کراسنگ تک غیر قانونی تجاوزات پر بلڈوزر چلایا۔ اس دوران عیدگاہ گراؤنڈ میں شادی کی تقریب کے لیے لگائے گئے شامیانے کو دیکھ کر میئر بھڑک گئیں۔ ایس پی کونسلر عقیل شانو نے ہاتھ جوڑ کر شامیانے ہٹانے کے لیے ایک دن کا وقت مانگا جس کے بعد میئر میڈم کا غصہ ٹھنڈا ہوگیا۔

کانپور میں ایک بار پھر بلڈوزر چلا (ETV Bharat)

آپ کو بتا دیں کہ کانپور کی میئر پرملا پانڈے غیر قانونی بستیوں کو ہٹانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔ اسی کے تحت ہفتہ کو میئر بلڈوزر لے کر کانپور ساؤتھ میں بابو پورو بگھی پہنچیں جہاں انہوں نے بکر گنج چوراہے سے بگھی تک غیر قانونی بستیوں کو ہٹانے کا کام کیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے قانون کے مطابق پیشگی نوٹس دیا تھا یا نہیں۔

عیدگاہ میں شامیانہ دیکھ کر میئر پرمیلا پانڈے بھڑک گئیں اور اسے فوری ہٹانے کا حکم دیا۔ لیکن تب سماج وادی پارٹی کے کونسلر عقیل شانو نے ہاتھ جوڑ کر میئر سے درخواست کی اور ایک دن کا مزید وقت مانگا میئر نے ایک دن کی مہلت دے دی۔

جب ناجائز تجاوزات پر بلڈوزر چلایا جا رہا تھا تو کنٹونمنٹ اسمبلی کے ایس پی ایم ایل اے حسن رومی کا دفتر بھی عیدگاہ کے علاقے میں ہی تھا۔ لیکن میئر میڈم نے اس پر توجہ نہیں دی۔ جس پر اہل علاقہ سوالات اٹھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بیوی نے پہلے شوہر کو گردہ بیچنے پر مجبور کیا، پھر دس لاکھ روپے لے کر عاشق کے ساتھ بھاگ گئی

اسی دوران ایس پی کونسلر عقیل شانو ہاتھ جوڑ کر عیدگاہ کے شامیانوں کو میئر کے بلڈوزر سے بچانے کی التجا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایس پی کونسلر کو میئر سے ایک دن کا وقت مانگتے ہوئے صاف دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ کونسلر کا ہاتھ جوڑتے ہوئے ویڈیو علاقے میں وائرل ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details