اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: محرم کی پہلی تاریخ کو مولانا محمد حسن سرسیوی کا مجلس سے خطاب - Moradabad - MORADABAD

آٹھ جولائی سے عربی مہینے محرم الحرام کی پہلی تاریخ کی شروعات ہوئی۔ محرم کا چاند نظر آنے کے بعد امام باڑہ اور عزاخانوں میں ماتمی مجلس اور نوحہ خوانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

MORADABAD
مرادآباد: محرم کی پہلی تاریخ کو مولانا محمد حسن سرسیوی کا مجلس سے خطاب کیا (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 7:17 AM IST

مرادآباد: محرم کا چاند نظر آنے کے بعد امام باڑہ اور عزاخانوں میں مجلس ماتم داری اور نوحہ خوانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کی صدارت مولانا محمد حسن سرسیوی نے محمدیہ ہال امام باڑہ آزاد نگر میں کی۔

مجلس سے قبل محمد عباس حیدر اور ان کے ساتھیوں نے مرثیہ پڑھا اور سرسی سعادت سے تشریف لائے مولانا حسن سرسیوی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج محرم کی پہلی تاریخ ہے اور محرم کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عزادار امام حسین کی شہادت کا احساس ہو رہا ہے۔

مولانا نے مزید کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام نے امن کا پیغام دیا لیکن یزید اسلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو تباہ کرنے کے ساتھ انسانیت کو تباہ کر رہا تھا، لیکن حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو بچانے کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔

کربلا کے میدان میں اپنے 72 ساتھیوں کے ساتھ یزید کی لاکھوں کی فوج سے 71 ساتھیوں نے مل کر جنگ جیت کر ظلم کی مخالفت اور انسانیت کا پیغام دیا۔ انہوں نے حضرت امام حسینؓ اور ان کے 72 ساتھیوں کی شہادت کا واقعہ بیان کیا تو آنکھیں نم ہو گئیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details