لکھنؤ:ریاست اتر پردیش کے لکھنو میں محرم الحرام کے موقع پر علم کے جلوسوں اور مجالس کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔لکھنو میں تمام امام باڑوں میں عقیدت مندوں کی بھیڑ امڈ رہی ہے۔
امام باڑہ غفران مآب میں عشرۂ محرم الحرام کی نویں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا کلب جوادنقوی نے کہاکہ امام حسینؑ کی مظلومیت میں اتنی کشش ہے کہ پوری دنیا ان کی طرف کھنچی چلی آرہی ہے ۔مولانا نے دوران مجلس فلسطینی مظلوموں کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
مولانا نے کہاکہ پہلے صہیونیوں نے دنیا کو یہ باورکرادیا تھاکہ فلسطینی دہشت گرد ہیں۔مگر اب فلسطینیوں کی مظلومیت نے پوری دنیا کو اسرائیلی دہشت گردی کی طرف متوجہ کر دیاہے اور اب بچہ بچہ کہہ رہا ہے کہ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ ہے۔