ممبئی:میڈیا کو ایک بیان میں، جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیر نے کہاکہ جب ہم رمضان کے مقدس مہینے کو نماز، روزہ، اور صدقہ و خیرات کے ذریعے مناتے ہیں، تو ہمیں اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے کہ ریاست میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ آج کل کچھ فرقہ پرست طاقتوں اور سماج دشمن عناصر کی طرف سے ریاست میں تفرقہ ڈالنے، انتشار پھیلانے اور تشدد اور لاقانونیت کو ہوا دے کر پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ہمیں ان کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا چاہیے۔ مختلف ذات برادریوں کے درمیان محبت اور ہم آہنگی کی فضا کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ پولیس اور عوام کو امن کو یقینی بنانے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے۔