اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے پرمولانا الیاس خان فلاحی کا اظہارتشویش - مولانا الیاس خان فلاحی

Maulana Ilyas Khan Falahi React جماعت اسلامی ہند، مہاراشٹر کے امیر حلقہ مولانا الیاس خان فلاحی نے ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔حکومت کو جرائم کی وارداتوں پر جلد سے جلد قابو پانے کی کوشش کرنی چاہئے

مہاراشٹر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے پرمولانا الیاس خان فلاحی کا اظہارتشویش
مہاراشٹر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے پرمولانا الیاس خان فلاحی کا اظہارتشویش

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 8:27 PM IST

ممبئی: جماعت اسلامی ہند کےامیر حلقہ مہاراشٹر مولانا الیاس خان فلاحی نے ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہم ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بہت فکر مند ہیں۔ مختلف واقعات پر فوری کارروائی کے لئے متوجہ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایک رہنما ابھیشیک گھوسالکر کو گولی مار دی گئی۔ یہ واقعہ 8 فروری کی شام کو اس وقت ہوا جب وہ فیس بک پر لائیو بات کر رہے تھے۔ کل ایک اور واقعے میں صحافی نکھل واگلے کی گاڑی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ پونے میں ایک پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

بتایا جارہا ہے سینئر صحافی پر حملہ کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی اور حال ہی میں بھارت رتن سے نوازے گئے ایل کے اڈوانی کے خلاف ریمارکس پر واگلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ ایک اور تشویشناک واقعہ 2 فروری کو الہاس نگر کے ہل لائن پولیس اسٹیشن میں اس وقت پیش آیا جب بی جے پی ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ نے مبینہ طور پر شیوسینا کے کلیان ایسٹ کے صدر مہیش گائیکواڑ کو ایک سینئر انسپکٹر کے کیبن میں گولی مار کر زخمی کر دیا۔

مولانا الیاس فلاحی نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ امن و امان کی خرابی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔پچھلے سال حکمراں پارٹی کے ایک ایم ایل اے (سدا سروانکر) نے دادر پولیس اسٹیشن کے اندر مبینہ طور پر گولی چلائی، گنیش اتسو کے تہوار کے دوران ہتھیار کی نمائش کی۔ ایم ایل اے پرکاش سروے کے بیٹے راج سروے نے بندوق کی نوک پر ایک تاجر کو اغوا کیا۔اسی طرح تھانے میں شیو سینا یو بی ٹی لیڈر روشنی شندے پر وحشیانہ حملہ ہوا۔ اورنگ آباد، احمد نگر، ستارا، میرا روڈ میں پرتشدد جھڑپیں، اور نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو میں ریاست کا گرتا ہوا ریکارڈ ، یہ سب مہاراشٹر کے ہر امن اور انصاف پسند شہری کے لیے پریشان کن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اکیسویں صدی کی مہذب دنیا میں وحشیانہ کارروائیوں میں اضافہ: ضیاء الدین صدیقی

جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے سربراہ نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ مہاراشٹر کی حکومت صورتحال کا سنجیدگی سے اعلیٰ سطحی جائزہ لے گی۔ مہاراشٹر ملک کی سب سے پرامن اور ترقی پذیر ریاستوں میں سے ایک ہے۔ یہ غیر ملکی اور گھریلو سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے پسندیدہ مقام ہے۔ فرقہ وارانہ تشدد کے یہ باقاعدہ واقعات مہاراشٹر کے لیے کافی نقصان دہ ہیں۔ان کی فوری طور پر جانچ ہونی چاہیے۔ ہم حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ صورت حال پر قابو پانے کے لیے تیزی سے اور فیصلہ کن طور پر کام کرے گی اور اس طرح کے مزید واقعات کو روکے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details