اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیسٹ کالجز آف انڈیا سروے میں اے ایم یو کے شعبہ ترسیل عامہ کو 21 واں مقام حاصل - Mass Communication At AMU

انڈیا ٹوڈے کی جانب سے کرائے گئے بیسٹ کالجز آف انڈیا سروے 2024 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی نے 22 ویں اور شعبہ ترسیل عامہ نے 21 ویں رینک حاصل کی ہے۔

amu
اے ایم یو (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 10:43 PM IST

علیگڑھ:اے ایم یو رینکنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر سالم بیگ نے یونیورسٹی کے شعبہ جات اور کالجوں کی شاندار درجہ بندی پر یونیورسٹی برادری کو مبارکباد پیش کی۔

انھوں نے اس درجہ بندی کے بارے میں ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انڈیا ٹوڈے کی جانب سے کرائے گئے بیسٹ کالجز آف انڈیا سروے 2024 میں اے ایم یو کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی نے 2023 میں 24ویں رینک سے 22ویں رینک حاصل کی ہے۔ اس نے 2000 میں سے 1411.5 کا مجموعی اسکور حاصل کیا تھا۔

اے ایم یو رینکنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر سالم بیگ (Etv Bharat)

اسی طرح شعبہ ترسیل عامہ نے 21 ویں رینک حاصل کی ہے جو 2023 میں 23 ویں مقام پر تھا۔ جب کہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج گزشتہ سال حاصل کردہ 17 واں مقام برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

اسی طرح ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج اور شعبہ آرکیٹیکچر نے بھی 2023 کی اپنی آٹھویں اور نویں پوزیشن برقرار رکھی یے۔ فیکلٹی آف لاء نے 14 ویں رینک جبکہ سوشل ورک شعبہ نے 14 ویں رینک حاصل کی ہے۔

پروفیسر سالم بیگ نے مزید کہا کہ اے ایم یو کے لیے انڈیا ٹوڈے کے سروے میں بہترین کالجوں کی درجہ بندی، علم و تحقیق کے میدان میں ہمارے اساتذہ، عملے کے اراکین اور طلباء کی بہترین خدمات کا ثبوت ہے۔ یہ رینکنگ یونیورسٹی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ان کی محنت اور خلوص کا واضح ثبوت ہے۔

کالجوں کی درجہ بندی کے دوران ایم ڈی آر اے نے کالجوں کے جامع ترین اور متوازن موازنہ کے لیے ہر سبجیکٹ میں 112سے زائد پیرامیٹرز/ اشاریے طے کئے تھے۔ کارکردگی کے ان اشاریوں کو 5 وسیع پیرامیٹرز، انٹیک کوالٹی اینڈ گوورننس، اکیڈمک ایکسیلنس، انفراسٹرکچر اور قیام کا تجربہ، پرسنالٹی اینڈ لیڈرشپ ڈیولپمنٹ اور کریئر پروگریشن اینڈ پلیسمنٹ میں رکھا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ہر سبجیکٹ میں آبجیکٹیو اسکور اور پرسیپشن اسکور کو بھی شمار کیا گیا۔ پروفیسر سالم بیگ نے امید ظاہر کہ آنے والے سالوں میں ہم اور بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے جس کے لئے ہم نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details