اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلمپونگ میں سڑک حادثہ، کار کھائی میں گر گئی، تین کی موت - Kalimpong Accident - KALIMPONG ACCIDENT

Accident In Kalimpong کلمپونگ ضلع میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ کار بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری،اس حادثے میں حادثے میں دو ماہ کے بچے سمیت تین افراد کی موت یو گئی-

کلمپونگ میں سڑک حادثہ، کار کھائی میں گر گئی، تین کی موت
کلمپونگ میں سڑک حادثہ، کار کھائی میں گر گئی، تین کی موت ((ANI File Photo))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 8:03 PM IST

کلمپونگ:مغربی بنگال کے کالمپونگ میں صبح لاوا میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ کار 500 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے دو ماہ کے بچے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق صبح کالمپونگ کے لاوا میں ایک کار 500 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ ڈرائیور دیپیش کارکی اور بچے کے والد ونود چھتری سمیت دو ماہ کے بچے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ونود چھتری کی اہلیہ سنو مکتن اور ان کا بڑا بیٹا حادثے میں بال بال بچ گئے۔ دونوں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے کلمپونگ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مرنے والے اور زخمی کلمپونگ ضلع کے سنگسے گاؤں کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔

ونود چھتری اپنی بیوی سنو مکتن، دو بیٹوں ابھی چھتری اور ابھیشن چھتری کے ساتھ اپنی بیمار ساس کو دیکھنے کے لیے گاڑی کے ذریعہ مال بازار کے پتھرجھورا گئے تھے۔ کار ڈرائیور دیپیش کارکی اور ونود چھتری کو اگلے دن کام تھا، اس لیے وہ رات ہی گھر کے لیے روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی: ممبرا بائی پاس پر سڑک حادثہ، ٹرک اور ٹیمپو دونوں بائی پاس سے نیچے گرے -

خاندان کے دیگر افراد نے اسے رات کو سفر نہ کرنے کو کہا، لیکن وہ نہیں مانے۔ لاوے کے قریب کار اچانک کنٹرول کھو بیٹھی اور کھائی میں گر گئی۔ ڈرائیور دیپیش چھتری، ونود چھتری اور دو ماہ کے بچے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details