بنگلورو:کہا جاتا ہے کہ ملک بھر میں نابینا بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مسلمانوں کا کوئی ادارہ نہیں ہے ،یہ بات بالکل غلط ہے۔ریاست کرناٹک کے بنگلورو میں مدرسہ نور فار دا بلائنڈ واقع ہے جہاں نابینا بچے اور بچیوں کو دینی تعلیم دی جاتی ہے۔
ادارے کے ذمہداران کا کہنا ہے کہ ایسے نابینا افراد جنہوں نے اپنی مح. ت و مشقت کے ذریعے کامیابی حاصل کی اور سماج میں مقام بنا لیا ہے، جیسے سمیہ خان، جو کہ نابینا ہیں، اپنے ماسٹرز کے بعد یو. پی. ایس. سی بھی اٹیمپٹ کر چکی ہیں اور ریسرچ اسوسیئٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، ان کے ذریعے ان نابینا بچوں کی رہبری کروائی جارہی ہے. سمیہ خان کا کہنا ہے کہ نابینا بچے بھی ہونہار ہوتے ہیں، لہذا ملت اسلامیہ آگے آئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرے.