ہرامپور: بہرام پور کے اسٹار امیدوار یوسف پٹھان کی تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے۔ ہولی کے موقع پر یوسف پٹھان نے تشہیری مہم کے دوران لوگوں کے گھروں تک پہنچے ۔ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن یوسف پٹھان نے کہاکہ یہ بات سچ ہے کہ انہیں بنگلہ نہیں آتی ہے لیکن دل کی زبان سے اچھی طرح سے واقعف ہیں۔لوگوں کی دل کی بات سمجھ ررہے ہیں۔مقامی باشندے کھل کر ان سے بات کر رہے ہیں۔مجھے اس سے زیادہ اور کیا چاہئے۔
سابق ہندوستانی کرکٹر اور ترنمول کانگریس کے امیدوار یوسف پٹھان نے بہرامپور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 18 میں ہولی اتسو کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہاکہ اگر وہ الیکشن جیت گئے تو وہ بہرام پور کے باشندوں کے لئے اگلے پانچ برسوں میں کئی اسٹار کرکٹرز کو لائیں گے۔مقامی باشندوں کو ہندوستان کے استار کرکٹرز کو نا صرف قریب سے دیکھنے کو ملے گا بلکہ ان سے بات چیت بھی کرنے کا موقع ملے گا۔