اردو

urdu

ETV Bharat / state

دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران میرٹھ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں، انتظامیہ خاموش - Lok Sabha Election

پارلیمانی انتخابات میں آج دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران ضلع میرٹھ میں بی جے پی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی دیکھنے کو ملی۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شکایت کرنے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی

دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران میرٹھ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں،انتظامیہ خاموش
دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران میرٹھ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں،انتظامیہ خاموش

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 7:12 PM IST

دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران میرٹھ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں،انتظامیہ خاموش

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج پارلیمانی انتخابات میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ہوئی۔ عوام نے حق رائے دہی کا استعمال بڑی سنجیدگی کے ساتھ کیا۔ ووٹنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ اس کے باوجود ایسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی دیکھنے کو ملی۔

ضلع میرٹھ میں مختلف پولنگ سینٹر کے قریب بی جے پی کے جھنڈے اور سیلفی پوئنٹ میں وزیراعظم نریندر مودی اور رامائن کے رام کی تصویریں بھی دیکھنے کو ملی ہے جوکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ ایسے ضلع انتظامیہ کی جانب سے پریورتن دل کے افسران کچھ جگہ پر بی جے پی کے جھنڈوں کو اتارتے بھی دیکھے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:شام 5 بجے تک 61 فیصد ووٹنگ، تریپورہ میں سب سے زیادہ تو اترپردیش میں سب سے کم پولنگ - Lok sabha Election Update

اس طرح کی شکایات کی جب ضلع مجسٹریٹ سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ اس طرح کی معمولی شکایات ملی تھی جن وقت رہتے ہٹا دیا گیا ہے۔ باقی شہر میں ووٹنگ پر امن ماحول ہوئی۔ اب دیکھنا ہوگا کہ جس طرح سے میرٹھ میں کھلے عام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی موجودہ حکومت کی طرف سے کی جا رہیے ایسے اس طرح کے لوگوں کے خلاف کیا کارروائی ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details