اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری، کچھ علاقوں میں تشدد - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Lok Sabha Election 5th Phase ریاست کے سات پارلیمانی حلقوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان لوک سبھا انتخابات کے پایچویں مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس درمیان بیرکپور،الوبیڑیا اور ہاوڑہ میں تشدد کے واقعات کی اطلاع ہے۔

مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری
مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 10:51 AM IST

مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری (etv bharat)

بیرکپور:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچواں مرحلے کے آج صبح سے ہی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مرحلے میں سریرام پور، بیرکپور، بنگاؤں، ہاوڑہ، الوبیڑیا، ہگلی اور آرام باغ میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔

مغربی بنگال میں صبح 9 بجے تک کل ووٹنگ کا فیصد 15.35 رہا ہے۔ جن میں سے آرام باغ 16.38%، بنگاؤں 15.19%، بیرکپور - 15.08%، ہگلی - 14.01%، ہاوڑہ - 15.20%، سریرام پور - 14.43%، اولوبیریا - 17.25%۔

ہگلی کے بی جے پی امیدوار اور سبکدوش ہونے والی رکن پارلیمان لوکیٹ چٹرجی پولنگ کے دن صبح سے ہی سرگرم نظر آئی ۔ غیاث پور میں سکیورٹی پر تعینات جوانوں نے ترنمول کانگریس کے ایک فرضی پولنگ ایجنٹ کو بوتھ باہر سے نکال دیا۔

دوسری طر بیرک پور لوک سبھا حلقہ کے ٹیٹا گڑھ بوتھ نمبر 215 میں بھی مرکزی فوج نے بی جے پی کے فرضی ایجنٹ کو پولنگ اسٹیشن کے اندر سے پکڑا اور اسے باہر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛پانچویں مرحلے میں 8 ریاستوں کی 49 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، صبح نو بجے تک 10.28 فیصد پولنگ - Lok Sabha Election 2024

یہ شخص خود کو ایجنٹ بتا کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوا تھا۔ لیکن یہ معلوم ہے کہ وہ شخص اس بوتھ کا ووٹر نہیں ہے۔ شک کی بنیاد پر اسے مرکزی فورسز نے اس بوتھ سے باہر نکال دیا۔ اس واقعہ کو لے کر بی جے پی کارکنان کی پولس اور مرکزی فورسز کے ساتھ توتو میں میں ہوئی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details