اردو

urdu

ہگلی میں بی جے پی کی امیدوار لاکیٹ چٹرجی اور ٹی ایم سی کارکنان کے درمیان تکرار - Lok Sabha Election 2024

Locket Chatterjee Reaction ضلع ہگلی پارلیمانی حلقہ میں بی جے پی امیدوار لاکیٹ چٹرجی اور پولنگ ایجنٹ کے درمیان جم کر تو تو میں میں ہوئی ۔لاکیٹ چٹرجی نے ترنمول کانگریس کے پولنگ ایجنٹ پر ووٹرز کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 4:59 PM IST

Published : May 20, 2024, 4:59 PM IST

ہگلی میں بی جے پی کی امیدوار لاکیٹ چٹرجی اور ٹی ایم سی کارکنان کے درمیان تکرار
ہگلی میں بی جے پی کی امیدوار لاکیٹ چٹرجی اور ٹی ایم سی کارکنان کے درمیان تکرار (etv bharat(ANI Photo))

ہگلی: بی جے پی کی رکن پارلیمان اور مغربی بنگال کے ہگلی ضلع سے امیدوار لاکیٹ چٹرجی اور داسگھرا ہائی اسکول کے پولنگ بوتھ پر پولنگ ایجنٹ ہونے کا دعوی کرنے والے ایک شخص کے درمیان زبردست توتو میں میں ہوئی۔ بی جے پی امیدوار لاکیٹ چٹرجی نے الزام لگایا کہ وہ ٹی ایم سی کے ایجنٹ ہے اور لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے۔

لاکیٹ چٹرجی نے اس ترنمول کانگریس کے کارکن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔لوکیٹ چٹرجی کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ایم سی کا ایجنٹ تھا اور اس کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہیں۔ وہ بوتھ کے اندر گئے اور لوگوں سے ٹی ایم سی کی امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے کہہ رہے تھے۔ اس کے بعد بھی پولیس کچھ نہیں کر رہی تھی۔

اس واقعے کی اطلاع پاکر اعلیٰ پولیس آفیسر جائے وقوع پہنچے اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے رکن پارلیمان کو اس معاملے میں کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:پانچویں مرحلے پر ایک نظر: راہل، اسمرتی، عمرعبداللہ، راجناتھ سنگھ سمیت 695 امیدوار میدان میں - Lok Sabha Election 2024

دوسری طرف بیرکپور پارلیمانی حلقہ میں بھی بی جے پی اور ٹی ایم سی کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔بی جے پی نے ٹی ایم سی پر ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا الزام لگایا۔بی جے پی کے امیدوار ارجن سنگھ نےکہا کہ خواتین ووٹروں کو ٹی ایم سی کارکنان نے روکا تھا۔ پولیس نے اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details