سنبھل پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار کو اپنی جیت کی یقین سنبھل:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اتر پردیش میں بھی لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی زوروں پر جاری ہے۔بی جے پی، ایس پی اور بی ایس پی سمیت تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
سنبھل لوک سبھا حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار پرمیشور لال سینی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ اس بار صرف بی جے پی ہی اس پارلیمانی حلقہ میں جیت درج کرے گی۔ہمیں بڑی جیت ملنے والی ہے ۔اس کے لئے ہم نے کافی تیاری کی ہے۔سنبھل کے لوگ وزیراعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہیں۔ہم وزیراعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں کو سنبھل میں جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس سنبھل کے لئے متعدد ترقیاتی منصوبے ہیں۔لوک سبھا جیتنے کے بعد سب سے پہلے ہم سنبھل سے دہلی تک ٹرین چلانے پر کام کریں گے۔ کیونکہ سنبھل کے لوگوں کے لیے سنبھل سے کوئی ٹرین نہیں ہے۔سنبھل کے لوگوں کو دہلی جانے کے لئے ضصوصی ٹرین کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مرادآباد میں معذور اور بزرگ ووٹرز کے لیے ویل چیئر کا انتظام - Lok Sabha Election 2024
ان کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ و جلوسوں میں لوگوں کی بھیڑ سے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بی جے پی کو عام لوگوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور اسی حمایت کی بنیاد پر ہمیں سنبھل پارلیمانی حلقہ سے بڑی جیت ملنے کی یقین ہے۔ہماری پارٹی نے ہمیشہ ملک کے مفاد میں کام کیا ہے۔