احمدباد:گجرات یونیورسٹی میں ملکی طلباء پر حملہ کے خلاف وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کو مکتوب پیش کیا گیا ہے۔ اقبال شیخ نے اس مکتوب میں لکھا ہے کہ گزشتہ دن 16-3-2024 کو تقریباً گجرات یونیورسٹی کیمپس میں افغانستان، ازبکستان اور سری لنکا کے غیر ملکی طلباء کو بنیاد پرست تنظیموں کے کچھ سماج دشمن عناصر نے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ مذکورہ واقعہ سے طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اس حملہ میں ملوث بنیاد پرست تنظیموں یا دیگر حملہ آوروں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:
گجرات یونیورسٹی میں غیر ملکی طلباء پر حملہ کے خلاف وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کو مکتوب - Letter to Chief Minister Bhupendra
Letter to Chief Minister Bhupendra Patel: گجرات ہائی کورٹ کے وکیل اقبال شیخ نے گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کو ایک مکتوب لکھ کر گجرات یونیورسٹی کیمپس میں غیر ملکی طلباء پر حملہ کی مکمل تحقیقات اور ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اور گجرات یونیورسٹی کی ہاسٹل میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی منصوبہ بند کارروائیوں پر ڈکیتی جیسے سنگین جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ چلانے کی مانگ بھی کی۔
Published : Mar 19, 2024, 1:05 PM IST
ایسے میں غیر ملکی طلباء ہمارے گجرات میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں، یہ ہمارے گجرات کی عزت اور وقار کا سوال ہے، ایسے مٹھی بھر بنیاد پرست عناصر نے مذہب کے نام پر تشدد پھیلا کر گجرات کی شبیہ کو داغدار کیا ہے، اس لیے میرا مطالبہ ہے
کہ فوری طور پر ایسی گھناؤنی حرکت کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ بنیاد پرست تنظیموں کے سماج دشمن عناصر نے غیر ملکی طلباء کو مارنے اور زخمی کرنے کی منصوبہ بند کارروائیاں کی ہیں۔ یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے کہ واقعہ کے وقت وہاں موجود مقامی پولیس تماشائی بنی ہوئی رہی۔
حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف ڈکیتی کی دفعات لگائے اور مکمل تحقیقات کرے۔ اگر پولیس کی موجودگی میں ایسا سنگین واقعہ پیش آیا تو وہاں موجود پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ دیگر تمام غیر ملکی طلباء کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔ اس واقعہ کے بعد بھی بنیاد پرست عناصر کی جانب سے واقعہ کو جواز فراہم کرنا اور اشتعال انگیز زبان استعمال کرکے سوشل میڈیا پروائرل کرنا انتہائی شرمناک اور سنگین معاملہ ہے۔ ایسے عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔