اردو

urdu

ETV Bharat / state

فلسطین کی حمایت میں بائیں محاذ کی ریلی - Rally In Support Of Palestine

کولکاتا میں سی پی ایم اور اس کی حلیف جماعتوں نے نہتے فلسطینوں پر اسرائیل کی بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر سی پی آئی ایم کے حامیوں نے فلسطین پر اسرائیلی حملے کی پرزور مذمت کی

فلسطین کی حمایت میں بائیں محاذ کی ریلی
فلسطین کی حمایت میں بائیں محاذ کی ریلی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 7:47 AM IST

کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں فلسطین کی حمایت میں صدائیں بلند ہونے لگی ہے۔نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف لوگ ایک بار پھر سڑکوں پر اترنے لگے ہیں۔ سی پی ایم اور اس کی حلیف جماعتوں نے نہتے فلسطینوں پر اسرائیل کی بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہاکہ اسرائیل نے تمام حدیں پار کرچکا ہے۔چند ممالک کی حمایت کی بدولت وہ معصوم لوگوں کا قتل کر رہا ہے۔

فلسطین کی حمایت میں بائیں محاذ کی ریلی (etv bharat)

محمد سلیم نے کہاکہ ملک کی دوسری ریاستوں میں فلسطین کی حمایت میں جلسہ و جلوس کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے لیکن مغربی بنگال میں اس کی اجازت نہیں ہے۔خود سکولر رہنما قرار دینے والی ممتابنرجی فلسطین کی حمایت میں جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔

سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہاکہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ اسرائیل فلسطینوں پر ظلم ڈھا رہا ہے لیکن کوئی اس کے خلاف آواز نہیں اٹھا رہا ہے کیونکہ اسرائیل کو امریکہ اور انگلینڈ کی حمایت حاصل ہے۔ہمیں امریکہ اور اس کے حلیف ممالک کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نہتے، بے گھر خیمہ زن فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے، کم از کم 25 افراد جاں بحق، 50 زخمی

فلسطین کی حمایت میں نکالی گئی ریلی میں سی پی آئی اور اس کی تمام حلیف جماعتوں کے رہنماوں نے حصہ لیا۔اس کے ساتھ ساتھ طلبہ تنظمیوں نے بھی ریلی میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details