اردو

urdu

ETV Bharat / state

بائیں محاذ کی تیسری فہرست جاری،محمد سلیم مرشدآباد سے انتخابات لڑیں گے - Lok Sabha Elections 2024 - LOK SABHA ELECTIONS 2024

Md Salim Candidate from Murshidabad لفٹ فرنٹ کے چئیرمین بمان بوس نے آج پریس کانفرنس کے دوران لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے مزید چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔اس مرتبہ سی پی آئی ایم کے تجربہ کار رہنما اور ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم مرشدآباد پارلیمانی حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔

بائیں محاذ کی تیسری فہرست جاری،محمد سلیم مرشدآباد سے انتخابات لڑیں گے
بائیں محاذ کی تیسری فہرست جاری،محمد سلیم مرشدآباد سے انتخابات لڑیں گے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 8:10 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع سی پی آئی ایم کے ہیڈ کوارٹر مظفربھون میں لفٹ فرنٹ کے چئیرمین بمان بوس نے چار سیٹوں کے لیے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی۔ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے بمان بوس نے کہا کہ تمام حلقوں میں امیدواروں کے اعلان کے معاملے میں مزید بحث کی ضرورت ہے۔ تاہم بائیں محاذ نے مرشد آباد سے محمد سلیم کو امیدوار بنایا ہے۔ اس کے علاوہ راناگھاٹ سیٹ سے سابق رکن پارلیمان الوکیش داس بائیں محاذکے امیدوار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ سکریتی گھوشال بردوان-درگاپور پارلیمانی حلقے سے الیکشن لڑیں گی اور بائیں محاذ نے شیاملی پردھان کو بولپور سیٹ سے میدان میں اتارا ہے۔مستقبل میں مزید سی لفٹ فرنٹ کی جانب سے مزید فہرست جاری کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں کانگریس سمیت دیگر پارٹیوں سے سیٹوں کی تقسیم کو لے کر بات چیت ہوگی اور ٹھوس لیاجائے گا۔اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ہمیں امیدواروں کی مکمل فہرست کا اعلان کیا جائے گا۔اس کے لئے تھوڑی دقت ہوسکتی ہے۔

ساتھ ہی بائیں محاذ کے چیئرمین نے پریس کانفرنس کے دوران دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کی گرفتاردراصل جمہوریت کے لیے ایک دھچکا ہے۔ایک سیاسی جماعت نے اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماوں کے خلاف جس طرح سے کارروائی کر رہی ہے وہ قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات: ٹی ایم سی نے تمام 42 امیدواروں کا کیا اعلان، سابق کرکٹر یوسف پٹھان کو بھی ٹکٹ

لفٹ فرنٹ کے چئیرمین نے کہاکہ گارڈن ریچ سانحہ میں 11 لوگوں کی موت ہوگئی۔اس کے لئے کون ذمہ دار ہے۔جو لوگ قصوروار ہیں وہ ذمہ داری لینے کے بجائے ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔اس واقعے کی مکمل تفتیش ہونی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details