بیدر کے عازمین حج سے 15 فروری سے قبل پہلی قسط جمع کرانے کی اپیل بیدر :ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں سفر حج 2024پر جانے والے عازمین حج کی تاریاں زور شور سے جاری ہے۔بیدر میں واقع انجمن خادم الحجاج کمیٹی نے عازمین حج سے 15 فروری سے قبل پہلی قسط جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہےکہ عازمین حج کو تمام دستاویزات سنبھال رکھے ۔
حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ریاستی حج کمیٹیوں اور دیگر تنظیموں کی جانب سے کی گئی درخواستوں کے بعد قسط جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔اس سے عازمین حج کو مزید وقت مل جائے گا۔
انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر کے سیکرٹری سید منصور احمد قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ جانے والے عازمین اب پہلی قسط 15 فروری تک حج کمیٹی آف انڈیا کی Pay in slip پر ایسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ میں جمع کرا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل دورمیں پرنٹ میڈیا کے مستقبل پر خطرے کا بادل منڈلانے لگا ہے
انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر کے سیکرٹری سید منصور احمد قادری نے کہا کہ ضلع بیدر کے تمام عازمین حج دفتر خادم الحجاج کمیٹی بیدر میں اپنا میڈیکل اور فٹنس سرٹیفیکیٹ اصل پاسپورٹ کے ساتھ اپنے پہلی قسط ادا کریں ۔یاد رکھیے آپ کا جو سلیکشن کنفرم پہلی قسط بھرنے کے بعد ہی ہوتا ہے اگر اپ پہلی قسط ادا نہیں کریں گے تو ویٹنگ میں جو لوگ رہیں گے ان کا نام آجائے گا ۔