بنگلورو:ریاست کرناٹک کے مختلف ٹرانسپورٹ محکموں اور کارپوریشنوں میں کام کرنے والی ٹریڈ یونینوں کی مشترکہ کمیٹی نے متعدد مطالبات کو لے کر ریاست گیر بھوک ہڑتال کی کال دی ہے۔ ٹریڈ یونینز کا الزام ہے کہ ریاست میں حکومت بدلنے کے باوجود ان کے جائز مطالبات کو اب تک تسلیم نہیں کئے گئے۔ جب تک ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کئے جاتے اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے ٹریڈ یونینوں کی جوائنٹ کمیٹی کے سکریٹری وجے بھاسکر نے اس احتجاج کو کامیاب قرار دیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے سامنے ہنگامی بنیادوں پر سنجیدگی سے غور کرنے کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈز پر روشنی ڈالی۔ہمارے مطالبات جائز ہیں۔ہم اپنے مطالبات سے زیادہ کچھ بھی نہیں چاہتے ہیں۔