کولکاتا:کولکاتا پولس نے مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اور بی جے پی رکن اسمبلی شبھندو دھیکاری کو لوک سبھا انتخابات کے بعد ہوئے تشدد کے واقعات سے متاثر 400 خاندانوں کے ساتھ راج بھون جاتے ہوئے روک لیا۔
اپوزیشن لیڈر جمعرات کو گورنر سی وی آنند بوس سے ملنے راج بھون جا رہے تھے۔ لیکن پہنچنے سے پہلے انہیں راج بھون کے قریب گریٹ ایسٹرن جنکشن پر شام 5 بجے کے قریب روک دیا گیا۔ دوسری طرف راج بھون کے نارتھ گیٹ کے سامنے ٹیلی فون بھون کے سامنے بیریکیڈ کے سامنے بی جے پی کے حامیوں نے احتجاج کیا۔
پولیس نے شبھندو ادھیکاری اور مبینہ تشدد کے واقعات کے متاثرین کو گورنر ہاوس جانے سے روک دیا (etv bharat) اپوزیشن لیڈر جمعرات کو پولنگ کے بعد تشدد سے متاثرہ تقریباً 400 لوگوں کے ساتھ گورنر کے پاس جا رہے تھے۔ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد راج بھون کے احاطے کو سخت پولس سیکورٹی میں گھیر لیا گیا۔ راج بھون کے نارتھ گیٹ اور گریٹ ایسٹرن روڈ کے دونوں طرف بیریکیڈ کے ساتھ بڑی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال کے چار اسمبلی حقلوں میں ضمنی انتخانات 10 جولائی کو
اس کے علاوہ ٹیلی فون بھون کے سامنے اور ہائی کورٹ کے قریب سڑک پر بریکیڈ کر دیا گیا۔یہ کہا جا سکتا ہے کہ پولس انتظامیہ نے گورنر ہاوس کے باہر کسی قسم کی ہنگامی آرائی سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار تھی۔