اردو

urdu

ETV Bharat / state

وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 174 تک پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن جاری - Kerala Wayanad Landslide

کیرالہ کے وایناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات سے تباہی کے بعد آج دوسرے دن بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس واقعے مرنے والون کی تعداد 174 پہنچ گئی۔ ریاستی حکومت نے دو روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 11:53 AM IST

Updated : Jul 31, 2024, 1:45 PM IST

وائناڈ (کیرالہ): وائناڈ میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے بھاری تباہی مچی ہے۔ منڈکئی اور چوراملا میں لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے تلاشی مہم میں بھی کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فوج نے یہاں پر امدادی کارروائیوں کے لیے ایک عارضی پل بنایا ہے اور چار ٹیمیں بناکر اپنا سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔

وائناڈ میں ہوئے اس بھیانک لینڈ سلائڈنگ میں ابھی تک 174افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ سرچ آپریشن کو مزید موثر بنانے کے لیے مزید فوجیوں کو طلب کیا گیا ہے تاکہ اس میں مذید تیزی لائی جا سکے۔ فی الحال اس وقت 150 فوجی موقعے پر موجود ہیں۔ مٹی کے توڈے کھسکنے کے مختلف واقعات میں مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج چل رہا ہے اور مرنے والوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک تقریباً 200 لوگ لاپتہ ہیں جن کی تلاش بھی جاری ہے۔

کیرالہ کے وائناڈ میں جہاں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی وہ منظر دل دہلا دینے والا ہے۔ حادثے کے بعد جو ویڈیوز سامنے آئی ہیں وہ رونگٹے کھڑے کر دینے والے ہیں۔ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ کئی مکانات ملبے کے ڈھیروں تلے دب گئے ہیں۔ بہت سے لوگ کیچڑ میں پھنس گئے ہیں۔ امدادی کارکنوں کو متاثرین تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ خراب موسم کے باعث کل رات امدادی آپریشن روکنا پڑا۔ آج صبح دوبارہ مہم شروع کر دی گئی ہے۔

کیرالہ صوبائی سکیورٹی فورسز کے سپاہی ریسکیو آپریشن کے دوسرے دن کی تیاری میں، ان لوگوں نے ایک مقامی اسکول میں پناہ لی ہوئی ہے۔ آج پھر اپنی مہم پے روانگی کی تیاری میں ہیں۔

این ڈی آر ایف کمانڈر کا بیان:

کیرالہ کے وائناڈ میں این ڈی آر ایف کے کمانڈر اکھلیش کمار نے کہا، 'ہم نے کل منڈکائی گاؤں سے 70 زخمیوں کو بچایا ہے۔ خراب موسم اور بارش کی وجہ سے کام روکنا پڑا۔ چونکہ متعدد ٹیمیں کام کر رہی ہیں، اس لیے ہم اموات کی صحیح تعداد نہیں بتا سکتے، کیونکہ ہم صرف ان لاشوں کے بارے میں جانتے ہیں جو ہماری ٹیم نے نکالی ہیں۔ ابھی بھی تقریباً 200 پھنسے ہوئے بتائے جا رہے ہیں۔ لوگوں کو دریا کے دوسری طرف ایک ریزورٹ اور مسجد میں پناہ دی گئی ہے۔ چونکہ بارش ہو رہی ہے اس لیے ایک بار پھر لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔ ہماری کوشش یہی ہے کہ ہم تودے کھسکنے سے پہلے اپنی مہم مکمل کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jul 31, 2024, 1:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details