گلبرگہ:کرناٹک اردو ساہتیہ پریشد شاخ گلبرگہ کہ زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کا انعقاد عمل میں آیا ۔جلسے کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا جبکہ فردوس فاطمہ نے نعت کا نظرانہ پیش کیا ۔
مبین احمد زخم (صدر کرناٹکا اردو ساہتیہ پریشد شاخ گلبرگہ )نے خیر مقدم کرتے ہوئے تنظیم کا تعارف پیش کیا۔ حیدر علی باغبان ن(ائب صدر وقف مشاورتی کمیٹی) نے اسلام میں عورت کے مقام کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں عورت کو جو مقام و مرتبہ دیا گیا ہے۔ اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔موجودہ دور میں خواتین کو اسلامی ہدایات پر زندگی گزارتے ہوئے شب و روز کے مسائل کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا چاہیے ۔
ایڈوکیٹ رفیہ شیرین نے کہا کہ ہمیں شریعت کے زندگی گزارنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔اس کے لئے ہمیں مکمل شریعت سے واقف ہونے کی ضرورت ہے ۔شریعت کے مطابق زندگی گزارنے سے دنیا اور اخرت میں کامیابی و کامرانی نصب ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کو خوشگوار بنانے کے لئے قانونی معلومات بھی ضروری ہے۔