چامراج نگر: دیوالی منانے کے لیے نوجوانوں کی بڑی تعداد کرناٹک کے ضلع چامراج نگر کے مشہور مذہبی مقام مالے مہادیشور ہل پر پہنچ رہی ہے۔ دریں اثنا، کولے گالا تعلقہ کے ایک گاؤں کے نوجوانوں نے دلہن تلاش کرنے کی خواہش کے ساتھ ملک کے مشہور مقدس مقامات میں سے ایک مالے مہادیشور پہاڑی تک پیدل پاترا کیا۔ نوجوانوں نے 110 کلومیٹر پیدل یاترا کیا۔
نوجوان بھکت مانو نے بتایا کہ ہوسملنگی گاؤں کے 62 نوجوانوں کی شادی نہیں ہوئی، وہ رشتہ ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک گئے، لیکن انہیں دلہن نہیں ملی۔ ہم نے اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے بھگوان مدپا (مالے مہادیشور) کو خوش کرنے کے لیے پد یاترا شروع کی ہے۔