اردو

urdu

ETV Bharat / state

یدی یورپا پوکسو کیس: متاثرہ کی ماں کی موت پر سابق وزیراعلیٰ شک کے گھیرے میں، خواتین کمیشن کا جانچ کا مطالبہ - POCSO Case against BS Yediyurappa - POCSO CASE AGAINST BS YEDIYURAPPA

کرناٹک ریاستی خواتین کمیشن نے متاثرہ لڑکی کی ماں کی موت کے معاملے میں شک و شبہ ظاہر کیا ہے۔ لڑکی کی ماں نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ کمیشن کی چیرپرسن نے بنگلورو سٹی پولیس کمشنر کو ایک خط لکھ کر تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا
سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا (File Photo - ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2024, 9:14 AM IST

بنگلورو:کرناٹک ریاستی خواتین کمیشن نے متاثرہ لڑکی کی ماں کی موت پر شبہ ظاہر کیا ہے، جس نے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈر بی ایس یدیورپا کے خلاف پوکسو (POCSO) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ناگ لکشمی چودھری نے خاتون کی موت کے معاملے کی تحقیقات کے لیے محکمہ پولیس کو خط لکھا ہے۔

چودھری نے بنگلورو سٹی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر مناسب تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پولس کمشنر سے اس معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد سے جلد پیش کرنے کو کہا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ حلیمہ میں خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پورا معاملہ یہ ہے

سابق سی ایم یدی یورپا کے خلاف 15 مارچ 2024 کو پوکسو کیس درج کیا گیا تھا۔ بنگلورو کے سداشیو نگر پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون نے شکایت درج کروائی تھی کہ یدیورپا نے اس کی 17 سالہ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی جب وہ دو فروری 2024 کو عصمت دری کیس میں انصاف کے حصول کے لیے یدیورپا کی رہائش گاہ پر گئی تھی۔ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر، سداشیو نگر پولیس نے یدیورپا کے خلاف پوکسو اور آئی پی سی کی دفعہ 354 (A) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ریاستی حکومت نے بعد میں کیس کی تحقیقات سی آئی ڈی کو سونپ دی تھی۔

لیکن شکایت کرنے والی خاتون کی اسی سال 27 مئی کو موت کو ہوگئی۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتون کی موت پھیپھڑوں کے کینسر سے ہوئی ہے، لیکن اب ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے بنگلورو سٹی پولس کمشنر کو ایک خط لکھ کر خاتون کی موت کی مناسب تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔ کمیشن نے اس بات پر زور دیا کہ کیا خاتون کی موت کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا؟

مزید پڑھیں:

کرناٹک: سابق سی ایم یدیورپا کے خلاف پاکسو کیس، جنسی ہراسانی کے الزامات

ایس آئی ٹی کے فائنڈنگس کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے:ایڈوکیٹ شلپا

ABOUT THE AUTHOR

...view details