اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک کے اقلیتی بہبود کے وزیر کا دورہ بیدر - Karnataka Minister visit bidar - KARNATAKA MINISTER VISIT BIDAR

ریاستی اقلیتی بہبود کے وزیراور وجئے نگر ضلع کے انچارج وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان تین روزہ بیدر ضلع کا دورہ کریں گے۔ وزیر اپنے دورے کے دوران مقامی لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کافی سنجیدہ ہیں ۔

کرناٹک کے اقلیتی بہبود کے وزیر کا دورہ بیدر
کرناٹک کے اقلیتی بہبود کے وزیر کا دورہ بیدر (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 12:49 PM IST

بیدر:ریاست کرناٹک کے ہاؤسنگ بورڈ،وقف بورڈ اور اقلیتی بہبود کے وزیر اور وجئے نگر ضلع کے انچارج وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان ان دنوں بیدر ضلع کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

وہ 23 جون کو شام 4:30 بجے گلبرگہ سے بذریعہ کار روانہ ہوں گے اور اے ایم جی کانسٹی ٹیوشن آفس کا افتتاح کرنے کے لیے شام 6 بجے بیدر ضلع کے تعلقہ بسواکلیان پہنچیں گے۔ 24 جون کو صبح 11 بجے گلبرگہ روڈ سے ہوتے ہوئے 9:30 بجے بیدر پہنچیں گے اور وقف عدالت کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پھر وہ بیدر روڈ سے ہوتے ہوئے گلبر گہ جائیں گے اور وہاں قیام کریں گے۔

اس کے بعد 25 جون کو صبح 8:30 بجے وہ گلبر گہ سے بیدر پہنچیں گے اور محکمہ اقلیتی بہبود کے ہاسٹلس کا دورہ کریں گے ۔محکمہ ہاؤسنگ اور اقلیتی بہبود کے کاموں کا جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر ضلع میں بین الاقوامی یون یوگا منایا گیا

وزیر کے پرسنل سکریٹری ایس سرفراز خان نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وہ 11 بجے بیدر ڈپٹی کمشنر دفتر کے اجلاس ہال میں محکمہ اقلیتی بہبود اور وقف عدالت سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر ، تحصیلداروں اور ڈی ڈی ایل آر / اے ڈی ایل آر کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں کانگریس کی قیادت میں حکومت بننے کے بعد ریاستی اقلیتی وزیر کا یہ پہلا ضلع بیدر دورہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details