اردو

urdu

ETV Bharat / state

مڈا زمین معاملہ: وزیراعلی سدارامیا کو جھٹکا، ہائی کورٹ نے گورنر کے تحقیقاتی حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا - MUDA SITE ALLOTMENT SCAM - MUDA SITE ALLOTMENT SCAM

کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا کو ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ہائی کورٹ نے مڈا اراضی معاملے میں سدارامیا کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے گورنر کے حکم کو برقرار رکھا ہے۔ غور طلب ہے کہ گورنر نے اس معاملے میں سدارامیا کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

MUDA SITE ALLOTMENT SCAM
مڈا زمین معاملے: وزیراعلی سدارامیا کو جھٹکا (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2024, 12:45 PM IST

کرناٹک: کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا کو مڈا زمین معاملے میں ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس معاملے میں گورنر کے خلاف ان کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد کر دی ہے۔ ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ درخواست میں بیان کردہ حقائق کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ یہ کہتے ہوئے ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کر دی۔

دراصل یہ معاملہ 3.14 ایکڑ زمین کے ایک ٹکڑے سے متعلق ہے، جو سدارامیا کی بیوی پاروتی کے نام پر ہے۔ بی جے پی اس معاملے کو لے کر وزیراعلی اور ان کی حکومت پر مسلسل حملہ کر رہی ہے اور وزیراعلی سدارامیا پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت نے سدارامیا کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری طرف سدارامیا اب تک ان تمام الزامات کو مسترد کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے گورنر کے فیصلے کو بھی غیر آئینی قرار دیا۔ اس کے بعد انہوں نے گورنر کے فیصلے کو قانونی چیلنج دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا۔ سدارامیا نے کہا تھا کہ گورنر حکومت کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں اور انہیں ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مڈا زمین الاٹمنٹ معاملہ: گورنر کی وزیر اعلی سدارامیا کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت

ABOUT THE AUTHOR

...view details