اردو

urdu

ETV Bharat / state

سدارامیا کا دعویٰ، مجھے ہٹانے کے لیے بی جے پی نے کانگریس ایم ایل ایز کو 50-50 کروڑ روپے کی پیشکش کی - CHIEF MINISTER SIDDARAMAIAH

سدارامیا نے بی جے پی پر سنگین الزامات لگائے ہوئے کہا، بی جے پی کانگریس ایم ایل ایز کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا
کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا (File Photo)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2024, 2:23 PM IST

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاست میں کانگریس کی قیادت والی حکومت کو گرانے کے لئے کانگریس کے 50 ایم ایل ایز کو 50-50 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔

وزیر اعلی نے یہ الزام میسور کے ٹی نرسی پورہ اسمبلی حلقہ میں 470 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے عوامی کاموں کے پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں لگایا۔ سدارامیا کے مطابق، بی جے پی نے ان پر اور ان کی حکومت کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے کیونکہ کانگریس ایم ایل ایز کو خریدنے کا ان کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔

یہ پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟

انہوں نے کہا، "اس بار بی جے پی نے میری حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی، اس نے ہر ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی، 50 ارکان اسمبلی کے لیے 50-50 کروڑ روپے۔ یہ پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ کیا بی ایس یدی یورپا اور بسوراج بومئی نوٹ پرنٹ کر رہے ہیں؟ پیسہ کہاں سے آ رہا ہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ رشوت کا پیسہ ہے اور اس (بی جے پی) کے پاس کروڑوں روپے ہیں اور وہ (بی جے پی لیڈر) اسے ایم ایل اے خریدنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے ایم ایل اے نہیں مانے تو انہوں نے مجھے بدنام کرنا شروع کر دیا اور مجھے ہٹانے کی کوشش کی۔

سی بی آئی-ای ڈی کا غلط استعمال؟

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ سی بی آئی، ای ڈی، آئی ٹی اور گورنر کا غلط استعمال کر کے کھیل کھیل رہے ہیں؟ یہ اروند کیجریوال کے ساتھ ہوا، اب مجھے اور میری بیوی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کیا آپ مجھے اور میری بیوی کو جھوٹے مقدمے میں گھسیٹ رہے ہیں؟ کیا ریاست کے لوگ بے وقوف ہیں؟

بی جے پی اور کانگریس کے بیچ الزامات اور جوابی الزامات:

قابل ذکر ہے کہ ریاست میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کی جنگ جاری ہے۔ حال ہی میں بی جے پی نے کانگریس پر الزام لگایا تھا کہ وہ سرکاری ٹینڈرز میں مسلمانوں کو چار فیصد کوٹہ دے کر خوشامد کی سیاست کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ بی جے پی نے کانگریس حکومت پر میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم یو ڈی اے) کی زمین کی الاٹمنٹ، وقف اراضی پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست میں شراب کے تاجروں سے رشوت لینے کا بھی الزام لگایا ہے۔ دوسری جانب کانگریس نے بی جے پی کے دور میں کووڈ 19 فنڈز کے غبن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details