بنگلورو:ریاست کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہاکہ ریاست تبھی ترقی کر پائیگی جب کہ یہاں نظم و نسق مضبوط ہوگا۔ دیش کی ترقی تب ہی ممکن ہوگی کہ جب دین و مذہب سبھی افراد ترقی کریں گے۔ لیکن وزیر اعلیٰ کی اس یقین دہانی کے باوجود ریاست میں دلتوں، مسلمانوں و پچھڑوں پر آئے دن ظلم و زیادتی کی واردات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے. اس سلسلے میں چیف منسٹر سدارامیا خود نے اعتراف کیا کہ مظالم کے کریمینل کیسز میں سزا کی شرح پرسنٹیج میں ریاست کی کارگردگی ساٹسفیکٹری نہیں ہے۔
اس سلسلے میں کانگریس کے سینئر لیڑر اقبال احمد نے کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نفرتی سیاست و سازش ہے کہ پچھڑے طبقات کے رزرویشن کو ختم کرے و دلت سماج کو پھر سے شوشن، ظلم و زیادتی کے دور میں لے جائے، لیکن مسلم و دلت مل کر بی جے پی کی اس سازش کو ناکام کریں گے۔