مودی اگین اور اب کی بار 400 پار بی جے پی کے گمراہ کن جملے: کارکنان بنگلور: 2024 کے پارلیمانی انتخابات سے پہلے بی جے پی کی طرف سے 'مودی اگین' اور 'اب کی بار 400 پار' جیسے نعروں کے ساتھ ایک نیریٹیو تیار کیا جا رہا ہے، جب کہ طلبا، کسان برادری اور عوام، تعلیمی مسائل، بے روزگاری و اکونومیکل اشیوز جیسے سنگین مسائل کو اجاگر کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اس سلسلے میں اسٹوڈینٹ ایکٹوسٹس لکشمی اور سونو نے کہا کہ دیش کی جنتا کو یاد رکھنا چاہیے کہ بی جے پی کے پاس گمراہ کن نعرے جیسے 'اچھے دن آئیں گے' اور بدعنوانی، حقوق انسانی کی خلاف ورزی، درجنوں بڑے پیمانے پر گھوٹالے، بلڈوزر انصاف کے نظام وغیرہ کے علاوہ کوئی ترقی نہیں ہے۔
معروف سیاسی کارکن حارث صدیقی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا 400 پار ایک 'جملہ' ہے جو لوگوں کو مزید گمراہ کرنے کے لیے بولا جا رہا ہے، جب کہ بی جے پی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے اپنا گراؤنڈ کھو چکی ہے اور وہ تقریباً 200 سیٹوں میں سمٹ جائے گی۔
طلبہ اور پالیٹیکل ایکٹوسٹ لکشمی، حارث صدیقی اور سونو نے کہا کہ بی جے پی کا طویل عرصے سے جاری کمیونل پولرائزیشن 2024 کے انتخابات میں کام نہیں کرے گا کیونکہ رام مندر سے مسائل حل نہیں ہوں گے، لہٰذا اس موڑ پر انڈیا الائنس کامیاب ہوگا۔ جیسا کہ یہ پرو کانسٹیٹیوشن ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے۔ ان کارکنان نے کہا کہ ملک کے نظام میں بڑی تبدیلی کے لیے ایک مضبوط عوامی تحریک کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: