کولکاتا: جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے نے قبل از وقت ریٹائرڈ منٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں قسمت آزمائی کریں گے۔انہوں نے اپنے آخری دن مشرقی مدنی پور کے جج کے خلاف فیصلہ سنایا ۔ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے اس ضلع کے جج کو برخاست کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ رپورٹ دیکھ کر قانونی کارروائی کی جائے۔ یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ اس ضلع سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ نے ضلع جج کے خلاف بہت اہم الزامات لگائے ہیں۔ میں چیف جسٹس سے درخواست کروں گا کہ رپورٹ دیکھیں اور قانونی کارروائی کریں۔انہوں نے اتوار کو میڈیا کو بتایا کہ وہ اگلے منگل کو مستعفی ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ بڑے میدان میں جانے والا ہے۔ جج نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک سیاسی میدان ہے۔ تاہم جج نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اتوار کو کس پارٹی میں جا رہے ہیں۔ اس کے بعدسے ہی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ جج نے خود کچھ قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی طرح سے ترنمول کانگریس میں نہیں جارہے ہیں، کسی دوسری پارٹی میں نہیں جائیں گے۔ اور وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات لڑنے پر بھی غور کریں گے اگر وہ پارٹی انہیں نامزد کرتی ہے۔ مختلف ذرائع کے مطابق وہ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے امیدوار مشرقی مدنی پور کے تملوک حلقہ سے امیدوار ہوں گے۔ دیبیندو ادھیکاری اس وقت ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ہیں ۔ان کے بڑی بھائی شوبھندو ادھیکاری بی جے پی لیڈر ہیں ۔