علیگڑھ:وزارت تعلیم نے 12 اگست کو قومی ادارہ جاتی فریم ورک (این آئی آر ایف رینکنگ 2024) کا اعلان کیا ہے۔ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے نئی دہلی میں بھارت منڈپم میں یہ فہرست جاری کی ہے۔ آئی آئی ٹی مدراس مسلسل 6 سالوں سے انجینئرنگ کے زمرے میں سرفہرست ہے۔ پچھلے سال کی طرح اس بار بھی جے این یو دوسرے نمبر پر ہے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے زمرے میں تیسرے نمبر پر ہے اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی آٹھویں نمبر پر۔
اے ایم یو کی سسٹر یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رینک 2016 میں 83 تھی جو اب بہترین کارکردگی کے مظاہرے کے سبب 3 ہو گئی اور اگر بات اے ایم یو کی جائے تو سال 2016 میں گیارہویں رینک تھی جو اب تک آٹھ رینک تک ہی پہچ پائی ہے ۔اس کو اے ایم یو پریس ریلیز میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ بتا رہی ہے ۔وائس چانسلر نعیمہ خاتون یونیورسٹی کی اس بہتر درجہ بندی پر مسرت و شادمانی کا اظہار کرتے ہوئے اس حصولیابی پر یونیورسٹی کے اساتذہ، موجودہ و سابق طلباء اور عملے کے اراکین کو مبارکباد پیش کی۔
اے ایم یو رینکنگ کمیٹی کے چیئرمین مرزا سلیم بیگ نے بتایا گزشتہ برس کے مطابق اے ایم یو اس سال اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے NIRF کی رینکنگ میں آٹھواں مقام حاصل کیا ہے گزشتہ برس نویں رینک تھی, اگلی سال مزید رینکنگ کو بہتر بنانے کے لئے جو بھی کمیاں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رینکنگ اے ایم یو سے بہتر سے متعلق سوال کے جواب میں پروفیسر اسد اللہ خان نے بتایا کہ یہ بات سچ ہے کہ اے ایم یو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مقابلے بڑی اور قدیم یونیورسٹی ہے باوجود اس کے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رینکنگ اچھی آتی ہے۔ہمیں تحقیق, پیٹینٹ, پروجیکٹ, رسرچ پیپر پبلیکیشنز, اساتذہ کی تقرری, ریسرچ پروجیکٹ, آن لائن ایجوکیشن پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
این آئی آر ایف رینکنگ میں اے ایم یو کے کمزور پوئنٹس:
۱۔ فینانشیئل یوٹیلیزیسن۔
۲۔ آن لائن ایجوکیشن۔
۳۔ رسرچ پروفیشن۔
۴۔ پیٹینٹ
۵۔ رسرچ پروجیکٹ
۶۔ انڈیکس جنرل
۷۔ ریجنل ڈائورسیٹی۔