ممبئی:مسجد میں اے سی کا انتظام نہیں ہے لیکن مسجد میں ٹھنڈک رہتی ہے کیونکہ یہاں موجود قدرتی طلب سے مسجد کے صحن کے فرش پر سوراخ کیے گئے ہیں تاکہ طلب کا پانی کی ٹھنڈک مسجد کے احاطے میں پہونچے۔مسجد انتظامیہ نے اسے صرف مسجد تک ہی محدود نہیں رکھا بلکہ اسے کمیونیٹی سینٹر میں تبدیل کیا ۔۔جہاں معاشرے کے اہم فیصلے اہم مشورے علماء کرام اور معاشرے کی با اثر شخصیات کی موجودگی میں ہوتے ہیں۔
اسلئے یہاں کتب خانہ،روایتی ہلال کمیٹی،اور مسلمانوں کا فیملی مسائل کے حل نکالنے کے لیے فیملی فارسٹ گائیڈنس جیسے مرکز قائم کئے گئے ہیں جہاں مفتیان کی موجودگی میں قرآن حدیث کی روشنی میں حال کیے جاتے ہیں۔اس مسجد میں کعبہ کہ غلاف بھی موجود ہے جسے سعودی عرب کے بادشاہ وقت نے بطور ہدیہ بھیجا تھا۔۔اسکے علاوہ ترکی حکومت نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلعم کے کرتے کے ساتھ رکھا ہوا رومال بھی بطور ہدیہ یہاں بھیجا تھا۔۔جیسے جامع مسجد انتظامیہ نے محفوظ رکھا ہے۔