ETV Bharat / state

ممبئی: بس نے راہگیروں کو کچلا اور گاڑیوں کو ٹکر ماری، چار افراد ہلاک، 25 لوگ زخمی - MUMBAI ROAD ACCIDENT

مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی کے کرلا ویسٹ علاقے میں ایک المناک بس حادثے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

مہاراشٹر کے کرلا میں حادثہ
مہاراشٹر کے کرلا میں حادثہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 10, 2024, 10:02 AM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے کرلا ویسٹ میں پیر کی رات ایک خوفناک سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک اور 25 لوگ زخمی ہوگئے۔ ایس جی باروے روڈ پر ایک بس نے پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔ تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بس نے پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کو ٹکر ماری۔ حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 25 لوگ زخمی ہو گئے۔ بیسٹ بس اندھیری کی طرف جارہی تھی جب کرلا ویسٹ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کہا کہ بس 100 میٹر کی دوری پر 30-40 گاڑیوں سے ٹکرا گئی اور پھر سلیمان بلڈنگ کے آر سی سی کالم سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے اس کی دیوار ٹوٹ گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ کرلا میں ڈرائیور نے بیسٹ بس پر کنٹرول کھو دیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انکوائری جاری ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں لے جایا گیا، جن میں بی ایم سی کے زیر انتظام بھابھا اسپتال اور کرلا کے سیون اسپتال شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے دو افراد فوت ہوگئے جب کہ ایک زخمی اسپتال میں داخل ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ میں حادثہ، کار کے تالاب میں گرنے سے پانچ نوجوانوں کی موت

ادھر شیو سینا کے ایم ایل اے دلیپ لانڈے نے کہا کہ حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی پر سے کنٹرول کھونے کے بعد بس ڈرائیور نے گھبراہٹ میں ایکسلریٹر دبایا اور 30-35 لوگوں کو ٹکر مار دی۔ لانڈے نے میڈیا کو بتایا کہ "کرلا اسٹیشن سے نکلنے والی بس کی بریک فیل ہو گئی۔ ڈرائیور گھبرا گیا اور بریک دبانے کے بجائے اس نے ایکسلریٹر کو دبا دیا۔ اس سے بس کی رفتار مزید بڑھ گئی۔

مزید پڑھیں: پیلی بھیت میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، چھ افراد کی موت، 5 کی حالت تشویشناک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.