علیگڑھ: گیارہ اگست 2024 کو ہونے والے انڈین اسلامک کلچرل سینٹر الیکشن 2024 میں اپنے پینل کو متعارف کرانے کے لیے ایک انٹرایکٹو سیشن میں معروف ایڈوکیٹ و کانگریس لیڈر سلمان خورشید اپنے پینل کے ساتھ ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ کے سابق میئر محمد فرقان کی رہائش گاہ پر گزشتہ دیر رات تشریف لائے جہاں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ علیگڑھ میرا جگر کا ٹکڑا ہے, میری پیدائش اور پرورش یہی ہوئی اور میرے دوست و رشتہ دار بھی یہاں ہیں جن سے ملاقات کرکے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔
موب لنچنگ کے واقعات کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے: سلمان خورشید - Stop mob lynching incidents - STOP MOB LYNCHING INCIDENTS
معروف ایڈوکیٹ و کانگریس لیڈر سلمان خورشید نے ایک سوال کے جواب میں بتایا لوک سبھا انتخابات میں مسلمانوں نے اپوزیشن پارٹیوں کو ووٹ ووٹ دیا تھا، اور ممکن ہے کہ اسی لئے موب لنچنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
Published : Jul 7, 2024, 4:02 PM IST
انڈین اسلامک کلچرل سینٹر اور اس کے ہونے والے الیکشن سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ویسے تو اس کے بارے میں سبھی جانتے ہیں لیکن جس وقت اس کی بنیاد رکھی گئی تھی اور جو مقاصد اس کے ہیں ان کو کیسے پورا کیا جائے اسی سلسلے میں آج علیگڑھ لوگوں سے گفتگو کرنے آئے ہیں کیونکہ علیگڑھ میں اسلامک سینٹر کے 64 ممبران ہیں۔ حکومت کا نام لئے بغیر انہوں نے مزید کہا ملک کے تعلیمی اداروں کو بھی ہم دباؤ سے ہٹانا چاہتے ہیں ان کے جمہوری ڈھانچہ کو بھی انہوں نے توڑنے کی کوشش کی ہے ملک میں صحافت کو بھی دبانے کی کوشش کی ہے اس لئے ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اس کے خلاف لڑائی لڑیں۔
لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کے بعد مسلمانوں کی موب لنچنگ میں اضافہ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ممکن ہے کہ مسلمانوں نے اپوزیشن پارٹیوں کو ووٹ دیا ہے اس لئے موب لینچنگ میں اضافہ ہو رہا ہے اسی لئے ایک ذمہ داری ہماری (اپوزیشن) کی بنتی ہے اور ایک زمہ داری حکومت کی بھی بنتی ہے جو ایسا ہونے دے رہی ہے حالانکہ کے حکومت کی ذمہ داری بڑی ہوتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کے ہم ہاتھ دھو کر دور کھڑے ہو جائیں گے, ہماری پارٹی اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں جو بھی اس میں کر سکتے ہیں کریں گے۔
اپنے خطاب میں نائب صدر کے لئے امیدوار سابق علیگڑھ میئر محمد فرقان نے کہا کہ ہمارا مقصد آر ایس ایس کی سوچ اور ان سے جڑے ہوئے لوگوں سے اسلامک سنٹر کو بچانا ہے وہ لوگ اب اسلامک سنٹر پر بھی قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کو ہمیں بچانا ہے۔ موجودہ حکومت اور ان کے امیدواروں کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا انڈین اسلامک کلچرل سینٹر کے الیکشن میں اپنے امیدواروں کو کامیاب بناکر وہ اس پر بھی قبضہ کرنا چاہتے ہے اس کی بھی آزادی کو چھیننا چاہتے ہے لیکن ہم اس کے جمہوری نظام کو بحال کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انٹرایکٹو سیشن میں بڑی تعداد میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے موجودہ و ریٹائرڈ سینیئر اساتذہ اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔ انڈین اسلامک کلچرل سینٹر الیکشن 2024 میں سلمان خورشید صدر کے لئے امیدوار ہے جن کا بیلٹ نمبر 5 ہے اور نائب صدر کے امیدوار محمد فرقان ہے جن کا بیلٹ نمبر 6 ہے,11 اگست کو الیکشن ہونا ہے جس میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے امیدوار ملک کے ان علاقوں میں جا کر ووٹ مانگنے کی کوشش کریں گے جہاں انڈین اسلامک کلچرل سینٹر کے ممبران موجودہ ہے جسے ضلع علیگڑھ میں 64 ممبران ہیں۔
واضح رہے عید الاضحی کے دوسرے دن یعنی 18 جون کی دیر رات ضلع علیگڑھ میں اورنگزیب نامی ایک مسلم نوجوان کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا جس کو انصاف دلانے کی لڑائی اس کے خاندان والے اور سیاسی و ملی تنظیمیں اج بھی لڑرہی ہیں۔