کولکاتا: جاوید شمیم ریاستی پولیس کے ایڈیشنل سیکورٹی آفیسر ہیں۔ اس سے قبل وہ ریاستی پولیس کے اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) اور ریاستی پولیس کے آئی بی کے ایڈیشنل اے ڈی جی کے عہدوں پر فائز تھے۔ قبل ازیں آئی پی ایس منوج ورما ریاستی پولیس کے ایڈیشنل سیکورٹی آفیسر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اب انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ منوج ورما کو محکمہ داخلہ نے ریاستی پولیس کے اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) کے طور پر تعینات کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریاستی پولیس کے ایڈیشنل سیکورٹی آفیسر کے فرائض میں سے ایک وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی سیکورٹی کی دیکھ بھال اور ذمہ داری ہے۔ دوسری طرف جاوید شمیم کی مہارت پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔ ماضی میں انہوں نے کولکاتا پولیس کے دٹیکٹیو اور لاء اینڈ آرڈر کی ذمہ داریوں کو بہت مؤثر طریقے سے نبھایا۔ جاوید شمیم مغربی بنگال کے کامیاب اور ذمہ دار افسران میں سے ایک ہیں۔جاوید شمیم کو امن و امان کی بحالی کا کام اس وقت سونپا گیا جب بمل گرونگ کی حکومت مخالف تحریک نے پہاڑیوں(دارجلنگ) میں اتھل پھتل مچا رکھی تھی۔