نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات میں پارٹیوں کی ایک دوسرے کی حمایت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں انڈین نیشنل لیگ (آئی این ایل) نے دہلی اسمبلی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم کے امیدواروں کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی این ایل کے ریاستی صدر نے اے آئی ایم آئی ایم دہلی کے ریاستی صدر شعیب جمائی کو خط لکھ کر مصطفی آباد اور اوکھلا علاقوں سے اعلان کردہ امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
خط میں آئی این ایل دہلی کے ریاستی صدر رفیع احمد خان نے لکھا، انڈین نیشنل لیگ دہلی اسٹیٹ کمیٹی نے 5 فروری 2025 کو ہونے والے دہلی اسمبلی کے انتخابات میں مجلس کے امیدوار شفاء الرحمان اور طاہر حسین کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شفاء الرحمان اور طاہر حسین دونوں سی اے اے اور این آر سی کی وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے۔ آئی این ایل نے دہلی میں اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے لیکن ایم آئی ایم امیدواروں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔