اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک فیصد امیر افراد ہی ملک کی 22 فیصد آمدنی کا فائدہ حاصل کررہے ہیں: کھرگے - Kharge on BJP - KHARGE ON BJP

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافے پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

Kharge in swipe at BJP
Kharge in swipe at BJP

By ANI

Published : Mar 24, 2024, 3:45 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اتوار کو ملک گیر ذات پات کی مردم شماری کے پارٹی کے مطالبے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سب سے قدیم پارٹی "شراکت دارانہ انصاف" کے تحت ایک "اثباتی ایکشن پالیسی" لائے گی جو ملک میں انقلابی تبدیلی کا آغاز کا باعث بنے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کھرگے نے بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قومی گفتگو میں "شراکتی انصاف" کا خیال کیوں لایا۔

کانگریس صدر نے مزید کہا کہ "بھارت کے سب سے امیر 1 فیصد قومی آمدنی کا 22.6 فیصد لطف اندوز ہورہے ہیں، جو برطانوی راج سے زیادہ ہے، جب کہ غریب ترین 50 فیصد قومی آمدنی کا صرف 15 فیصد سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ مودی حکومت کے گزشتہ 10 سالوں میں ہوا ہے۔ 2014 اور 2022 کے درمیان 280 فیصد سے زیادہ ارب پتیوں کی دولت میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب ہندوستان میں تقریباً 34 فیصد گھرانے مجوزہ قومی سطح کی کم از کم اجرت 375 روپے سے کم یومیہ کماتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس 'شراکت دارانہ انصاف' کے تحت ضمانتوں کے حصے کے طور پر، ایک جامع سماجی، اقتصادی اور ذات پات کی مردم شماری کرائے گی۔ کھرگے نے کہا کہ "اس کے ذریعے تمام ذاتوں اور برادریوں کی آبادی، سماجی و اقتصادی حالت، قومی دولت میں ان کا حصہ اور گورننس سے متعلق اداروں میں ان کی نمائندگی کا سروے کیا جائے گا۔ یہ مثبت ایکشن پالیسی ملک میں انقلابی تبدیلی لائے گی"۔ واضح رہے کہ اپوزیشن پارٹیاں بالخصوص مودی حکومت پر آئے دن بے روزگاری، مہنگائی کا الزام عائد کرتی ہے۔

اے این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details