اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھوٹے وعدے اور گمراہ کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں: آزاد امیدوار ممتاز عالم - Lok Sabha Election 2024

نوئیڈا میڈیا کلب میں آزاد امیدوار ممتاز عالم نے پریس کانفرنس کر کے مختلف مطالبات کر کے بی جے پی امیدوار کی کمیوں اور بی جے پی سرکار کی خامیوں کو اجاگر کیا۔

جھوٹے وعدے اور گمراہ کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں : آزاد امیدوار ممتاز عالم
جھوٹے وعدے اور گمراہ کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں : آزاد امیدوار ممتاز عالم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 1:46 PM IST

جھوٹے وعدے اور گمراہ کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں : آزاد امیدوار ممتاز عالم

نوئیڈا:ایک طرف جہاں نوئیڈا گوتمبدھ نگر میں بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر مہیش شرما کشتی پھنستی نظر آرہی ہے۔وہیں لوک سبھا انتخاب میں ازاد امیدوار ممتاز عالم نے بھی ان کے خلاف محاذ کھول دیا پے۔

انہوں نے شہر کے پانی کی فراہمی کو بہتر کرنے اور عوامی بیت الخلاء سمیت نامکمل ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ گاؤں میں پانی کی فراہمی ہے، لیکن گندا پانی آتا ہے۔ شکایت کے بعد بھی پانی کی فراہمی بہتر نہیں ہو رہی۔ آلودہ پانی پینے سے بیمار ہونے کا خطرہ ہے۔ سیوریج لائن صرف آدھے گاؤں میں ہے۔ باقی کے لیے سروے ہونے کے بعد بھی کام شروع نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ اتھارٹی حکام بجٹ کی کمی کا عذر پیش کرتے ہیں۔ نالیوں کا پانی سڑک پر آنے سے گندگی پھیلتی رہتی ہے۔ کئی مقامات پر نالہ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ شہر اور گاؤں کے بعض علاقوں میں کئی سال قبل آر سی سی سڑک بنائی گئی تھی جو کہ نامکمل ہے۔ اس طرف کسی کی توجہ نہیں ہے۔ کسانوں کو الاٹ کردہ 5 فیصد آبادی والے پلاٹ میں جانے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے میں مکانات بنانے کے بعد وہاں رہنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ برسوں گزر جانے کے باوجود شمشان گھاٹ کی حد بندی نہیں کی گئی۔ ہائی ماسٹ لائٹ اور نل کا انتظام بھی نہیں کیا گیا۔ بعض عوامی نمائندے الیکشن جیتنے کے بعد گاؤں کی طرف دیکھنا بھی ضروری نہیں سمجھتے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ زمین کے حصول سے متاثر کسانوں کے بچوں کے لیے روزگار کا انتظام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں تقریباً 60.03 فیصد ووٹنگ: الیکشن کمیشن - Lok Sabha polls 2024 phase 1

آزاد امیدوار کے مطابق لیڈروں کو ایسے ہونا چاہیے جیسے وہ 90 کی دہائی میں ہوا کرتے تھے۔ انہوں نے الیکشن کے دوران جو کہا وہ بھی پورا کیا۔ قابل اعتماد لیڈر کو ووٹ دیں۔ گاؤں میں ادھورے ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے۔ ہمارا لیڈر ایسا ہونا چاہیے جو نوجوانوں کی بات سنے، ان کے لیے روزگار کی ضمانت دے اور تعلیم کے میدان میں بہتر کام کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details