مظفر نگر (اتر پردیش):مظفرنگر کے میراپور اسمبلی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کو لے کر آج کانگریس پارٹی نے سمودھان بچاؤ سنکلپ سمیلن کا انعقاد کیا۔ اس سمودھان بچاؤ سنکلپ سمیلن میں پہنچے سہارن پور رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے منچ سے خطاب کرتے ہوئے نرسنگا نند کے ذریعے دیے گئے متنازعہ بیان پر کہا کہ کوئی بھی حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرے تو اس گستاخ کو معاف کرنے کی کوئی گنجائش ہمارے یہاں نہیں ہیں ہے۔
پیر کے روز مظفر نگر کی میرا پور اسمبلی حلقے میں کانگرس پارٹی کے ذریعے سنودھان بچاؤ سنکلپ سمیلن کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے کانگریس ریاستی صدر اجے رائے اور سہارنپور رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے منچ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی۔