نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے پرگتی میدان میں عالمی کتاب میلے میں بھیڑ بڑھتی جارہی ہے اور تمام طبقے کے لوگ کتابیں خریدنے کے لئے پہنچ رہے ہیں۔ یہ عالمی کتاب میلہ 10فروری سے جاری ہے جو 18 فروری تک جاری رہے گا۔ اس کتاب میلے میں ملک و بیرون ملک کے تقریبا ایک ہزار پبلیشز اور ہزاروں سیلر آئے ہیں۔ میلے میں کتاب خریدنے آئے ایوش نے کہا کہ وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا اسٹوڈنٹ ہے اور میلے میں کتابیں خریدنے کے لئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میلے میں ہر طرح کی کتاب مل جاتی ہیں، اسی لئے وہ یہاں آئے ہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتابیں پڑھنے میں جو مزہ آتا ہے وہ موبائل میں نہیں آتا ہے۔
کتابیں خریدیں گے نہیں تو پڑھیں کے کیا - عالمی کتاب
If you don't want to buy books, why read them? دہلی کے عالمی میلہ میں کتاب خریدنے آئے طلبا نے کہا کہ کتابیں پڑھنے میں جو مزہ آتا ہے وہ موبائل میں نہیں آتا ہے۔
Published : Feb 17, 2024, 3:46 PM IST
|Updated : Feb 17, 2024, 5:44 PM IST
وہی پی ایچ ڈی کے طالب علم دلیپ کمار نے بتایا کہ کتاب میلے میں بہت ساری کتابیں خریدی ہیں انہوں نے کہا کہ میرا شوق ہے کتابیں خریدنا اور امسال 50ہزار کی کتابیں خریدی ہیں۔ وہیں ان کے دوست یسونت جو دہلی یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر ہیں اس نے بھی کافی تعداد میں کتابیں خریدی ہیں ان کا کہنا ہے کہ کتاب خریدیں گے نہیں تو پڑھیں گے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل اور انٹرنیٹ پر کتاب پڑھنے کے دوران ذہن کو بھٹکانے کے لئے بہت سارے مواد ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پڑھائی میں خلل پڑ جاتی ہے۔ لیکن کتاب پڑھنے کے دوران ذہن ایک طرف مائل رہتا ہے
واضح رہے کہ پرگتی میدان میں منعقد عالمی کتاب میلہ میں داخلہ ٹکٹ بچوں کے لئے 10روپے اور بالغ کے لئے 20 روپے رکھے گئے ہیں جبکہ اسٹوڈنٹس کے لئے داخلہ مفت ہے یہ عالی کتاب میلہ 18فروری 2024کو اختتام کو پہنچے گا۔