اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرے ساتھ بدتمیزی کی گئی: ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا دعوی - Lok Sabha Election - LOK SABHA ELECTION

ST Hasan Reaction مراد آباد سے سماج وادی کے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن نے ایک دروغہ پر ان کے دفتر میں داخل ہو کر استاف کے ساتھ بدتمزی کا الزام لگایا ہے۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن کے ملازمین کے ساتھ دروغہ نے کی بدتمیزی
رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن کے ملازمین کے ساتھ دروغہ نے کی بدتمیزی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 2:00 PM IST

رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن کے ملازمین کے ساتھ دروغہ نے کی بدتمیزی

مرادآباد:رکن پارلیمان ایس ٹی حسن کے مطابق ان کے آفس کے کمپیوٹر سے الیکشن کمیشن کی سائٹ سے ووٹ کی پرچی نکالنے کے معاملے کو لے کر دروغہ نے ان کے اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس دوران دروغہ نے ان کے آفس میں بنا اجازت اندر گھس کر ان کے کمپیوٹر کی جانچ پڑتال کی ۔ان کے آفس کی ویڈیو گرافی بھی کی۔

اس متعلق معلومات دیتے ہوئے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے بتایا کہ ان کے فیملی کے کچھ ممبران کی ووٹ کی پرچیاں نہیں آئی تھیں اس غرض سے الیکشن کمیشن کی سائٹ سے ووٹ کی پرچیاں نکال رہے تھے تبھی ایک سب انسپکٹر ان کے آفس میں گھس کر کمپیوٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔

جب میرے اسٹاف نے دروغہ کو روکا تو انہوں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔میرے آفس کی ویڈیو بنانے لگے۔ ڈاکٹر حسن نے بتایا کہ جب میرے اسٹاف کے لوگوں نے اس سب انسپیکٹر کی ویڈیو بنانا شروع کی تو وہ وہاں سے جانے لگا۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر نے بی جے پی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا - پروفیسر علی محمد نقوی

اس معاملے کے بعد ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ کیا کسی کی پرچیاں نکال کر دینا یا اپنے گھر کے افراد کی ووٹ کی پرچیاں نکالنا گناہ ہے یہ کس طرح کا ماحول ہے۔ وہ اس سب انسپیکٹر کی شکایت الیکشن کمیشن اف انڈیا الیکشن کمیشن اف اتر پردیش کے علاوہ اتر پردیش کے ڈی جی پی سے کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details