میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں گزشتہ روز عیدالفطر کے موقع پر سماجی ادارہ ہم خیال فاؤنڈیشن کی جانب سے عید ملن محفل کا اہتمام کیا گیا۔ میرٹھ میں سماجی تنظیم ہم خیال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس ادبی محفل میں شعراء کرام نے عیدالفطر کے عنوان سے اپنے کلام کے ذریعہ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ مغربی اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے محفل میں شرکت کر رہے شعراء کے علاوہ شہر کی سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے محفل میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کی آج کے ماحول میں بہت ضروری ہے۔
شہر قاضی پروفیسر زین الساجیدین نے کہا کہ عید سعید ایک خوشی کا تہوار ہے۔اس کی خوشیاں ہم اپنے ہم وطن ہندو بھائیوں کے ساتھ مل کر مناتے ہیں کیونکہ جس طرح سے ملک میں منافرت کا بازار گرم کر رہی سیاسی جماعتوں کے رہنما کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ ادبی محفل میں ہندو اور مسلمان کے علاوہ دوسرے مذاہب کے شعراء نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کر تے ہوئے ملک میں آپسی اتحاد اور بھائی چارے کو قائم رکھنے کی بات کہی۔