رانچی: ہیمنت سورین چوتھی بار جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے جا رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں انڈیا اتحاد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 81 میں سے 56 سیٹیں جیت لیں۔ اس لیے تقریب کو میگا شو کے طور پر پیش کرنے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ حلف برداری تقریب 28 نومبر کو شام 4:00 بجے رانچی کے تاریخی مورہآبادی میدان میں ہوگی۔ گورنر سنتوش کمار گنگوار ہیمنت سورین کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف دلائیں گے۔ راہل گاندھی، ملکارجن کھرگے، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال، تیجسوی یادو اور دیگر معززین اس تاریخی لمحے کے گواہ بننے جا رہے ہیں۔
اکیلے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے:
کابینہ کے سائز کا ابھی تک سرکاری طور پر فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس لیے ہیمنت سورین ہی وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ کیونکہ اتحادیوں کو مطمئن رکھنا ان کی ذمہ داری ہے۔ ہیمنت سورین اس فارمولے کو پہلے بھی لاگو کر چکے ہیں۔ جیل سے باہر آنے کے بعد انہوں نے اکیلے ہی چار جولائی 2024 کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ انہوں نے فلور ٹیسٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کی تھی۔ اس بار انڈیا الائنس کو شاندار کامیابی ملی ہے۔ تقریب کو یادگار بنانے کے لیے حلف برداری کی تقریب تاریخی مورہآبادی گراؤنڈ میں منعقد کی جانی ہے۔ اس لیے ہیمنت سورین چاہیں گے کہ حلف برداری کی تقریب کے دوران اتحاد کی کمی نہ ہو۔