اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ: رجحانات میں پچھڑنے کے باوجود کانگریس کو جیت کا یقین

رجحانات میں بی جے پی کے آگے نکل جانے کے باوجود کانگریس نے ہار نہیں مانی ہے۔ پارٹی لیڈران اب بھی جیت کیلئے پُراعتماد ہیں۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 7 hours ago

ہریانہ: رجحانات میں پچھڑنے کے باوجود کانگریس کو جیت کا یقین
ہریانہ: رجحانات میں پچھڑنے کے باوجود کانگریس کو جیت کا یقین (Etv Bharat Grfx)

ہریانہ:شروعاتی رجحانات میں بی جے پی کو پچھاڑنے کے بعد جیت کا جشن منا چکی کانگریس اچانک بی جے پی سے پیچھے ہو گئی۔ ایسے حالات میں کانگریس کے سینئر لیڈروں کا حوصلہ پست نہیں ہوا ہے۔ انھیں یقین ہے کہ ہریانہ میں کانگریس ہی حکومت بنانے جا رہی ہے۔

ہریانہ اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے رجحانات پر راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر اشوک گہلوت کا کہنا ہے کہ ’’آخر میں جیت کانگریس کی ہوگی، کانگریس حکومت بنائے گی، یہ نظریات کی لڑائی ہے…‘‘

کانگریس کی ایم پی و سینئر لیڈر کماری سیلجا کا کہنا ہے کہ، جیسے جیسے گنتی آگے بڑھے گی، کانگریس پارٹی حکومت بنائے گی اور ہم 60 سے زیادہ اسمبلی سیٹیں جیتیں گے۔

وہیں ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے امیدوار بھوپندر سنگھ ہڈا کا کہنا ہے کہ ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ کانگریس حکومت بنانے جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس بڑے مارجن سے حکومت بنائے گی۔

واضح رہے، صبح آٹھ بجے سے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ کون سی پارٹی جیتے گی اور اگلے پانچ سال تک ہریانہ کی گدی پر کون راج کرے گا اس کا فیصلہ آج ہو گا۔ 5 اکتوبر کو ہریانہ کی تمام 90 سیٹوں پر 67.90 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ہریانہ الیکشن میں کل 1,031 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں سے 464 آزاد اور 101 خواتین ہیں۔

رجحانات میں بی جے پی تیزی سے آگے نکل رہی ہے۔ واضح رہے کانگریس شروعاتی رجحانات جب آگے تھی تب کانگریس کارکن جیت کا جشن منا رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details